data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور موجودہ پیچیدہ حالات کے باوجود پاک فوج قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے۔

جی ایچ کیو میں 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز حقیقی ہیں مگر ان سے نمٹنے کی قومی صلاحیت اور عزم کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے شرکا کو منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز، منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خاتمے، بہتر بارڈر کنٹرول اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق اہم پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ مختلف ادارے قومی سلامتی کے لیے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خطے کی تیزی سے بدلتی جیوپولیٹیکل صورتحال، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ وار جیسے حربے پاکستان کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں، لیکن پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے پیشہ ورانہ معیار اور عزم کے ساتھ ہر محاذ پر ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان ایک اہم ملک ہے اور عالمی سطح پر اپنا کردار اسی وقار کے ساتھ ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، اسی اتحاد نے مشکل حالات میں ملک کی ڈھال کا کام کیا۔ فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان آرمی کے لیے ملکی سرحدی سلامتی اور ہر شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور اس معاملے میں کسی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔

آخر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیرپا امن اور ملکی خوشحالی کا راستہ صرف مربوط قومی کوششوں اور ادارہ جاتی ہم آہنگی سے ہو کر گزرتا ہے، اور پاکستان اسی سمت پیش قدمی جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار