کراچی:

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادرنے کارروائیوں کے دوران سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے14ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق پنجاب اورکے پی کے مختلف اضلاع سے ہے،گرفتارملزمان میں4 کا تعلق گوجرانوالہ، گرفتار ملزمان میں 2 کا تعلق فیصل آباد اور حافظ آباد،5 کا تعلق لوئر دیر جبکہ دیگر 3 کا تعلق صوابی، مردان اورمالاکنڈ کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتارکیا گیا، گرفتارملزمان غیرقانونی طوپرسمندرکےراستے پاکستان سے ایران جارہےتھے۔

ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزمان نےایران سے غیرقانونی طورپردیگرممالک جانا تھا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،گرفتارملزمان کےخلاف تفتیش کا آغازکردیاگیا، انسانی اسمگلنگ اورغیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کے گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئےکار لایا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزمان کے کا تعلق

پڑھیں:

راولپنڈی؛ لڑکی کے بال کاٹنے اور تشدد  کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

راولپنڈی:

لڑکی کو اغوا کرکے اس کے بال کاٹنے اور تشدد کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں چند افراد کو لڑکی کے بال زبردستی کاٹتے دیکھا گیا، جس کے بعد ابتدائی طور پر وفاقی پولیس نے چھان بین کی، تاہم وقوعہ راولپنڈی میں پیش آنے پر معاملہ راولپنڈی پولیس کو ریفر کردیا گیا۔

بعد ازاں سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم تشکیل دے کر قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

پولیس کے مطابق تحقیق کی گئی تو  واقعہ کرسچن کالونی، پانی والی ٹینکی کے قریب پیش آنے کا پتا چلا، جس پر سرکار کی جانب سے ڈی ایف سی اسد حسین کی مدعیت میں   ایک سے زیادہ افراد کی جانب سے بال زبردستی کاٹنے کی  دفعات 337(V) / 34 ت پ کے تحت درج کرلیا ہے۔

مقدمے میں اسد حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ میں ڈیوٹی پر تھا کہ سوشل میڈیا و فیس بک پر ایک لڑکی کے بال زبردستی کاٹے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی، اپنے طور پر معلوم کیا تو متاثرہ لڑکی کی شناخت ایمان فاطمہ دختر محمد ابراہیم کے نام سے ہوئی جو  ڈھوک کھبہ  راولپنڈی کی رہائشی ہے جب کہ مبینہ ملزمان میں نظار خان عرف ارمان، محمد انیس عرف دورانی، جلیل خان عرف مٹھو، جبار خان  کے نام سے ہوئی اور دیگر نامعلوم افراد بھی جرم میں  شامل  رہے۔ ملزمان نے لڑکی کے بال زبردستی کاٹ کر ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔

مقدمہ درج کرکے  سب انسپکٹر ذوالفقار حیدر کو تفتیشی افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق  رات گئے چھاپوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ متاثرہ لڑکی نے اپنے ویڈیو بیان میں ثنا نامی لڑکی سمیت مجموعی طور پر 4 سے 5 لڑکوں اور 4 لڑکیوں پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے، مزید حقائق تفتیش کے دوران سامنے آئیں گے۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی  کا کہناتھاکہ خواتین پر تشدد، جبر و استحصال جیسے جرائم قطعی برداشت نہیں۔ اس واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے، سمندر کے راستے غیرقانونی ایران جانیوالے 14ملزمان گرفتار
  • سمندری راستے سے غیرقانونی ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ میں گاڑی سے 13.6 کروڑ کی دو کلو کرسٹل آئس برآمد، دو ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ، گاڑی سے 13.6 کروڑ مالیتی 2 کلو کرسٹل آئس برآمد،2 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی؛ لڑکی کے بال کاٹنے اور تشدد  کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
  • حیدرآبادپولیس کی مختلف کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار
  • مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار
  • زیارت، لیویز فورس کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگرد گرفتار