مشہور زمانہ کارٹون ’دی سمپسنز‘ کے مصنف چل بسے، وجہ موت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
معروف اور پیش بینی کے واقعات سے شہرت پانے والی اینی میٹڈ سیریز ’دی سمپسنز‘ کے مصنف ڈینیئل انتھونی مک گراتھ چل بسے۔
ڈین مک گراتھ کی عرفیت سے پہچانے جانے والے اسٹیج ڈائریکٹر ڈینیئل کے بارے میں علم ہوا ہے کہ ان کی موت فالج کے باعث ہوئی۔
ڈین مک گراتھ امریکی شوبز اور مزاحیہ تحریروں کی دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتے تھے۔ انہوں نے جاپانی اور چینی تاریخ و سیاست کی تعلیم بھی حاصل کی تاہم جاپانی زبان کے تمام کورسز میں ناکامی کے باوجود وہ ہارورڈ لیمپون میں بطور رائٹر، ایڈیٹر اور کارٹونسٹ کام کرتے رہے۔ ڈین ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ہونہار طالب علم تھے اور دوران تعلیم MIT میں کمپیوٹر گیمز بھی ڈیزائن کرتے رہے۔
مک گراتھ نے ٹی وی کی دنیا میں اپنا آغاز سٹرڈے نائٹ لائیو کے ذریعے کی۔ اس کے بعد یہ سفر رکا نہیں اور ڈینیئل کے قلم نے کئی مشہور تخلیقات جنم دیں۔
’دی سمپسمز‘ کے اینی میٹڈ سیریز مک گراتھ کو ایک الگ پہچان دی۔ انھوں نے مذکورہ سٹ کام کےلیے سمپسنز ٹیم کے ساتھ کئی اقسام کے شریک مصنف کے طور پر کام کیا۔
مک گراتھ کو اسی کام پر ایمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ڈینیئل انتھونی کی اچانک موت پر شوبز کی شخصیات نے تعزیتی پیغامات اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مک گراتھ
پڑھیں:
مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
مظفرآباد: مہاجرین کی نشستیں آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں ان نشستوں کے مستقبل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس معاملے پر نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے مکمل خاتمے کے بجائے نشستوں کی تعداد میں کمی کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی چھ نشستیں کم کرنے کی ابتدائی تجویز زیر غور ہے۔ اس پیش رفت کو انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے طویل عرصے سے جاری سیاسی بحث کو کسی نتیجے تک پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت جلد آزاد کشمیر کی قیادت کو اپنے مؤقف سے آگاہ کرے گی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے جوائنٹ پبلک ایکشن کمیٹی سے رابطے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاکہ مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کو اعتماد میں لیا جا سکے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر میں انتخابی اصلاحات کے موضوع پر کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس بھی غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی نشستیں کم کرنے کی تجویز پر اتفاق رائے پیدا ہونے سے انتخابی نظام میں اصلاحات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس معاملے پر مختلف سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشاورت جاری ہے، جبکہ وفاقی حکومت بھی ایسا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔
سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ اگر اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہو جاتا ہے تو یہ آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔