اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی سست رفتاری کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اگر آپ کا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پہلے جیسی رفتار سے کام نہیں کر رہا اور معمولی ٹاسک بھی سست روی کا شکار ہیں، تو آپ اکیلے نہیں۔ ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون صارفین روزانہ سیکڑوں بار اپنی ڈیوائس استعمال کرتے ہیں، اور جب فون کا ردِعمل سست ہو جائے تو جھنجھلاہٹ لازمی ہوتی ہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کی کارکردگی میں کمی کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں، مگر سب سے عام مسئلہ فون میں جمع ہونے والی عارضی فائلز (Cache) کو بروقت صاف نہ کرنا ہے۔ اگر کوئی اسمارٹ فون مہینوں یا برسوں تک استعمال ہوتا رہے تو اس میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں کیش فائلز جمع ہو جاتی ہیں، جو اسٹوریج کو بھرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوائس کی مجموعی کارکردگی کو بھی متاثر کرتی ہیں۔
یہ فائلز دراصل ایپس کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے بنتی ہیں، اور مختصر مدت کے لیے فائدہ مند بھی ہوتی ہیں، مگر جب ان کا حجم بہت زیادہ ہو جائے تو ایپس سست، لیگی اور بعض اوقات کریش ہونے لگتی ہیں۔ دوسری جانب اسٹوریج بھرنے سے یوزر انٹرفیس کی رفتار بھی نمایاں حد تک کم ہو جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر فون کی رفتار پہلے کے مقابلے میں کم محسوس ہو رہی ہے تو اس کی سب سے ممکنہ وجہ یہی ہو سکتی ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ صارفین اپنی ڈیوائس کی اسٹوریج کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کریں اور ایپس کی کیش فائلز کو وقتاً فوقتاً صاف کرتے رہیں۔
سمارٹ فون کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیش فائلز صاف کرنا ایک سادہ مگر مؤثر عمل ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے فون کی سیٹنگز میں جائیں، وہاں سے ایپس کا سیکشن کھولیں اور مطلوبہ ایپ منتخب کریں۔ ایپ کی تفصیلات میں موجود اسٹوریج کے اختیار پر کلک کریں، جہاں آپ کو کلئیر کیش کا آپشن ملے گا۔ اس پر ٹیپ کرتے ہی غیر ضروری عارضی فائلز حذف ہوجاتی ہیں، جس سے ایپ کی رفتار اور مجموعی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق جن ایپس میں کیش فائلز سب سے زیادہ جمع ہوتی ہیں، ان میں خصوصاً گوگل کروم، مائیکروسافٹ ایج، یوٹیوب اور ٹک ٹاک شامل ہیں۔ ان ایپس کے باقاعدہ استعمال کے باعث کیش ڈیٹا تیزی سے بڑھتا ہے، اس لیے انہیں وقتاً فوقتاً صاف کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔
ماہرین نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ کیش ڈیلیٹ کرنے سے ایپس کا لاگ ان اسٹیٹس، سیٹنگز یا محفوظ ڈیٹا متاثر نہیں ہوتا، لہٰذا صارفین بلا جھجھک یہ عمل مکمل کر سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسمارٹ فون کیش فائلز کے لیے فون کی
پڑھیں:
مودی سرکار کی کینیڈا اور امریکا میں مبینہ مداخلت پر نئے انکشافات
کینیڈا اور امریکا میں بھارتی سرکاری اور حکومتی حکام کی مبینہ مداخلت پر نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرسیپٹڈ کمیونی کیشنز میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے بھارت کی ریاستی دہشت گردی اب بین الاقوامی سرحدوں کو پار کر چکی ہے۔ بھارت میں انتہا پسند ہندوتوا سوچ نے ریاستی اداروں کو زہریلا کر دیا ہے۔
مودی،امیت شاہ قیادت کے دور میں بھارت ایک غیر ذمہ دار اور جارح ریاست میں تبدیل ہو چکا ہے۔ بھارتی حکومت بیرون ملک مخالف آوازوں کو خاموش کرانے کیلئے خفیہ کارروائیوں میں ملوث پائی گئی۔ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور امریکا میں ناکام حملے کا الزام بھارتی ایجنسیوں پر عائد کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سفارت کاری نہیں، یہ سرحد پار دہشت گردی ہے۔ بھارت اب اپنے ناقدین اور اقلیتوں کو بیرون ملک بھی نشانہ بنا رہا ہے۔ عالمی برادری کو بھارت کے بڑھتے ہوئے ریاستی تشدد پر فوری نوٹس لینا چاہیے۔
ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ بھارت بین الاقوامی دہشت گردی کی آماجگاہ بن چکا ہے۔