کوئٹہ: بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہر کی 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں یہ انتخابات دسمبر میں منعقد ہوں گے، اور اس حوالے سے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر عوامی نوٹس آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی اور اجرا 13 سے 17 نومبر تک ہوگی اور امیدواروں کے ناموں کی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی، اور منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
اپیلٹ ٹربیونل 3 دسمبر تک اپیلوں پر فیصلے کرے گا، جس کے بعد نظرثانی شدہ فہرست 4 دسمبر کو شائع کی جائے گی۔ امیدواروں کی دستبرداری کے بعد حتمی نظرثانی شدہ فہرست 5 دسمبر کو جاری ہوگی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان 6 دسمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ پولنگ 28 دسمبر بروز اتوار کو ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔