افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
نئی ٍدہلی: افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔
افغان قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔
میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کا مقصد افغان بھارت معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں بھارتی سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا
دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے افغان وزیر تجارت سے ملاقات کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ کابل میں اپنا سفارت خانہ کھولا ہے، 2021 میں افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد بھارت نے اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاک ایران سیاسی مشاورت: تجارت سمیت اہم معاملات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت (پی پی سی) کا 13واں دور 17 نومبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ قیادت کر رہی تھیں جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی ڈپٹی وزیر برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی نے کی۔ مشاورت میں دونوں ممالک کے سینیئر حکام نے بھی حصہ لیا۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی اور پچھلی بی پی سی میں کیے گئے فیصلوں کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیے: پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، اب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، عطااللہ تارڑ
دوران اجلاس دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے اور متنوع بنانے، توانائی، ٹرانسپورٹ رابطے، تعلیم اور عوامی تعلقات میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران پاک ایران تعلقات پاک ایران سیاسی مشاورت پاکستان