کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے والے سندھ پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد میں ایف آئی اے نے کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے اور کرانے میں ملوث دو افراد، مجیب الرحمن اور زاہد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان پر الزام ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر جوئے کے گروہوں سے منسلک تھے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے دونوں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے ہیں۔
گرفتار ملزم زاہد علی سندھ پولیس کا اہلکار ہونے کے ساتھ ساتھ پیشہ ور کرکٹر اور امپائر بھی رہا ہے۔ وہ 2021 تک کرکٹ کھیلتا رہا اور ضلعی سطح پر امپائرنگ کرتا رہا۔ اس کے علاوہ، وہ آن لائن کرکٹ جوئے میں بھی ملوث رہا اور زمبابوے، کینیا، گھانا سمیت کئی افریقی ممالک میں کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔
متن مقدمہ کے مطابق زاہد علی خود کو پروفیشنل امپائر کے طور پر پیش کرتا اور “ورلڈ کرکٹ لاء” کے نام سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے افراد سے رابطے رکھتا تھا۔ اسے آئی سی سی کی جانب سے بھی نوٹس جاری ہو چکا ہے۔
مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزم نے کرکٹ جوئے کے لیے انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث رہا اور جعلی تعلیمی اسناد کی تیاری میں بھی ہاتھ رہا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: نوکرانی گھر میں جھاڑو پھیرگئی، ملزمہ ساتھیوں سمیت کاہنہ سے گرفتار
لاہور:(نیوزڈیسک) گلبرگ میں نوکرانی نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر سے 8 تولے سونا اور 3 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ چرالیے اور فرار ہوگئے، پولیس نے ککڑ گاؤں کاہنہ سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی گلبرگ کے مطابق خاتون ملزمہ سینٹ میری کالونی میں واقع گھر میں دو ماہ سے کام کر رہی تھی، ملزمہ نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر واردات کا پلان بنایا۔
چند روز قبل ملزمان گھر سے 8 تولے سونا، 3 لاکھ کے پرائز بانڈ چُرا کر فرار ہوگئے، کیمرا فوٹیج میں دو ملزمان کو نیلے شاپر میں چوری شدہ مال لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا، ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس نے ملزمہ کو ککڑ گاؤں سے گرفتار کیا، خاتون کی نشاندہی پر ساتھی ملزمان کو بھی کاہنہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق ملزمان سے 8 تولے سونا، 3 لاکھ کے پرائز بانڈ، 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 2 پستول برآمد کرلیے گئے، ملزمان کومل بی بی، عثمان اور شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔