لاہور:

گلبرگ میں نوکرانی نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر سے 8 تولے سونا اور 3 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ چرالیے اور فرار ہوگئے، پولیس نے ککڑ گاؤں کاہنہ سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی گلبرگ کے مطابق خاتون ملزمہ سینٹ میری کالونی میں واقع گھر میں دو ماہ سے کام کر رہی تھی، ملزمہ نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر واردات کا پلان بنایا۔ 

چند روز قبل ملزمان گھر سے 8 تولے سونا، 3 لاکھ کے پرائز بانڈ چُرا کر فرار ہوگئے، کیمرا فوٹیج میں دو ملزمان کو نیلے شاپر میں چوری شدہ مال لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا، ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس نے ملزمہ کو ککڑ گاؤں سے گرفتار کیا، خاتون کی نشاندہی پر ساتھی ملزمان کو بھی کاہنہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق ملزمان سے 8 تولے سونا، 3 لاکھ کے پرائز بانڈ، 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 2 پستول برآمد کرلیے گئے، ملزمان کومل بی بی، عثمان اور شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزمان کو

پڑھیں:

اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی

اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں بین الصوبائی خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں گینگ کا ایک رکن ہلاک جبکہ 2 ملزمان زخمی ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ گینگ پنجاب اور اسلام آباد میں 70 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا اور طویل عرصے سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں خوف و ہراس کی علامت بنا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: انکاؤنٹر کا خوف، ملزم نے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی

واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھانہ سنبل پولیس، گرفتار ملزمان رحمان علی، عظمت علی اور عادل حسین کی نشاندہی پر ان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے لیے جارہی تھی۔ راستے میں گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے اچانک پولیس ریڈنگ ٹیم پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

ترجمان کے مطابق پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے، تاہم فائرنگ کی زد میں آکر گرفتار ملزمان تینوں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں رحمان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی قتل کیس کے 2 ملزمان ہلاک

پولیس نے ملزمان سے تھانہ بھیکی شیخوپورہ، تھانہ سنبل اور تھانہ گولڑہ اسلام آباد سے چھینی گئی 3 موٹر سائیکلیں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ساتھی ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Police Encounter اسلام آباد پولیس انکاؤنٹر پولیس مقابلہ

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، گاڑی سے 13.6 کروڑ مالیتی 2 کلو کرسٹل آئس برآمد،2 ملزمان گرفتار
  • لاہور: نوکرانی گھر میں جھاڑو پھیرگئی، ملزمہ ساتھیوں سمیت کاہنہ سے گرفتار
  • راولپنڈی؛ لڑکی کے بال کاٹنے اور تشدد  کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
  • مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار
  • کراچی میں مکان سے 60 لاکھ کی چوری، ملزمان نقدی و سونا گھر میں واپس پھینک گئے
  • کراچی، 60 لاکھ کی چوری، ملزمان نقدی و سونا گھر میں واپس پھینک گئے
  • اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی
  • چشتیاں، ایک ماہ کی دلہن کے قتل کے الزام میں شوہر، جیٹھ اور سسر گرفتار
  • کراچی، گارڈن کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار