نیپال پریمیئر لیگ میں بڑا اسکینڈل، غیر قانونی سٹہ کھیلنے والے 9 بھارتی باشندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
KHATMANDU:
کٹھمنڈو میں جاری نیپال پریمیئر لیگ کے دوران بڑا سٹے بازی اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔ نیپال پولیس کی جانب سے کیے گئے متعدد خفیہ اور اچانک چھاپوں میں 9 بھارتی شہریوں اور ایک نیپالی کو گرفتار کرلیا گیا، جو مبینہ طور پر آن لائن غیر قانونی بیٹنگ نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار بھارتی باشندے ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی عمریں 19 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس نے سمکھوسی، کٹھمنڈو میں ایک کرائے کے مکان پر چھاپہ مار کر آٹھ افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا جہاں سے 15 موبائل فون، ڈیجیٹل ریکارڈز اور بیٹنگ ڈیٹا قبضے میں لیا گیا۔
اس سے ایک روز ایک اور کارروائی میں ایک بھارتی اور ایک نیپالی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا جس کے بعد مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔
پولیس ترجمان ایس پی کاجی کمار آچاریا کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گروہ تقریباً 5 لاکھ نیپالی روپے کے حجم سے بیٹنگ کر رہا تھا۔
تاہم دیگر شواہد کے مطابق اس نیٹ ورک کا مالی حجم 2 کروڑ 50 لاکھ روپے (تقریباً 1.
مزید یہ کہ ملزمان کرپٹو کرنسی کے ذریعے بھی غیر قانونی ٹرانزیکشنز میں ملوث پائے گئے ہیں، جس سے اس کیس کی سنگینی مزید بڑھ گئی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایف آئی اے، سمندر کے راستے غیرقانونی ایران جانیوالے 14ملزمان گرفتار
کراچی:(نیوزڈیسک)ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادرنے کارروائیوں کے دوران سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے14ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق پنجاب اورکے پی کے مختلف اضلاع سے ہے،گرفتارملزمان میں4 کا تعلق گوجرانوالہ، گرفتار ملزمان میں 2 کا تعلق فیصل آباد اور حافظ آباد،5 کا تعلق لوئر دیر جبکہ دیگر 3 کا تعلق صوابی، مردان اورمالاکنڈ کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتارکیا گیا، گرفتارملزمان غیرقانونی طوپرسمندرکےراستے پاکستان سے ایران جارہےتھے۔
ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزمان نےایران سے غیرقانونی طورپردیگرممالک جانا تھا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،گرفتارملزمان کےخلاف تفتیش کا آغازکردیاگیا، انسانی اسمگلنگ اورغیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کے گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئےکار لایا جارہا ہے۔