پی ایس بی نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قرار دے دیا
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدارتی اور ایگزیکٹو الیکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے اور فوری طور پر شفاف انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔
یہ فیصلہ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی ایس بی کے ایڈجوڈی کیٹر نے سنایا۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ انتخابات میں پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اور اس لیے وجاہت حسین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کے طور پر منتخب نہیں ہوئے۔
اسی طرح شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کی تقرریاں بھی غیر آئینی قرار دی گئی ہیں۔ پی ایس بی نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو ہدایت دی ہے کہ تین دن کے اندر اپنا آئین اور الیکٹورل کالج جمع کرائے، تاکہ پی ایس بی الیکشن کمیشن دوبارہ شفاف انتخابات کروا سکے۔
واضح رہے کہ وجاہت حسین، شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کی تقرریاں پہلے طارق سدھو کی جانب سے چیلنج کی گئی تھیں، جس پر یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایتھلیٹکس فیڈریشن پی ایس بی

پڑھیں:

13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کا وقت ختم

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج اتوار کو سخت حفاظتی انتظامات میں شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہیں، وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ فوج کو الیکشن ڈیوٹی کے دوران انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہیں۔ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈیرہ غازی خان، این اے 129 لاہور پر ہو رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 73 سرگودھا، پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 115 فیصل آباد، پی پی 116 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال، پی پی 269 مظفر گڑھ اور پی پی 87 میانوالی پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور پر ضمنی انتخابات میں 40 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 100 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر معمول سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ہری پور کی نشست پر مجموعی طور پر 9 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا، مجموعی طور پر 7 لاکھ 53 ہزار 944 ووٹرز افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 3 سو 39، خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 6 سو 5 ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟
  • کیا ن لیگ نے پنجاب دوبارہ حاصل کرلیا؟
  • ضمنی الیکشن میں شکست پی ٹی آئی کے فوج مخالف بیانیے کا ردِعمل ہے،خواجہ آصف
  • ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی ختم
  • حلقہ این اے 18: ایوب خان خاندان کے گڑھ میں پی ٹی آئی کی شکست، کتنا بڑا دھچکا؟
  • اولمپک چیمپین ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی غیر قانونی قرار
  • ضمنی الیکشن پر پرامن ہوئے، چیف الیکشن کمشنر
  • آج ملک میں ضمنی انتخابات پُرامن رہے؛ چیف الیکشن کمشنر
  • 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کا وقت ختم