پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ایڈجوڈی کیٹر نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے حالیہ انتخابات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری شفاف الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا۔
سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایڈجوڈی کیٹر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی کھلی خلاف ورزی ثابت ہوئی ہے۔
منتخب عہدیداران کے فیصلے کالعدمفیصلے کے مطابق وجاہت حسین کو فیڈریشن کا صدر منتخب ہونا غیر آئینی قرار دیا گیا۔ شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کا انتخاب بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔
یہ فیصلہ طارق سدھو کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا گیا تھا، جس میں مذکورہ عہدیداران کی تقرریوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کے لیے نئی ہدایاتپی ایس بی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن 3 روز کے اندر اپنا آئین اور الیکٹورل کالج جمع کرائے۔ نئے انتخابات پی ایس بی کا الیکشن کمیشن کرائے گا۔
فیصلے کے بعد پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ اسپورٹس بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ آئین اور قواعد کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن سینیٹر پرویز رشید کھیل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن سینیٹر پرویز رشید کھیل پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن پی ایس بی
پڑھیں:
سعودی عرب نے عالمی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے، محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ سعودی قیادت کی سرپرستی میں مملکت نے عالمی کھیلوں کے منظرنامے میں ایک نئی اور شاندار تاریخ رقم کی ہے۔ بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کرنا سعودی عرب کے وژن اور کھیلوں سے وابستہ سنجیدہ عزم کا واضح ثبوت ہے۔
ریاض میں سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے کرکٹ کے فروغ، نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان اسپورٹس تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل وژن 2030 کے تحت کھیلوں کے شعبے میں غیر معمولی ترقی لانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کو ای ایف سی ایشین کپ 2027، ایشین ونٹر گیمز 2029، ایشین گیمز 2034 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 جیسے بڑے ایونٹس کی میزبانی حاصل کرنے پر خصوصی مبارکباد بھی دی۔
چیئرمین پی سی بی کے مطابق، پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ ٹریننگ پروگرامز، جونیئر و یوتھ لیول ٹورنامنٹس، اور اسپورٹس انفراسٹرکچر کی ترقی کے ذریعے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کرکٹ سمیت کھیلوں کو دوستی، تعاون اور علاقائی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنائیں گے۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے اسپورٹس اداروں کے درمیان رابطوں کو مزید تیز کیا جائے گا، اور عملی منصوبہ بندی کے ذریعے جلد مشترکہ اقدامات کو شکل دی جائے گی تاکہ نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ مثبت مواقع فراہم کیے جا سکیں۔