10 لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے کسانوں کے لیے بڑا مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت جیتنے والے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کے نقد انعامات اور ٹریکٹرز دیے جائیں گے۔ یہ مقابلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’سونا اُگلتا پنجاب‘ وژن کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔
محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے صوبہ بھر میں گندم کی فصل کے پیداواری مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مقابلے میں شرکت کیلیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
اہلیت کا معیار5 یا زائد ایکڑ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالکان (مرد و خواتین) حصہ لے سکتے ہیں۔
تمام دستاویزات کی تحصیل کمیٹی سے تصدیق لازمی ہوگی۔
آبپاش علاقوں میں کم از کم 15 ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 12 ایکڑ پر مسلسل گندم کاشت کی گئی ہو۔
کسان نے منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کیا ہو۔
انعامات کی تفصیل صوبائی سطحاول: 85 ہارس پاور ٹریکٹر
دوئم: 75 ہارس پاور ٹریکٹر
سوئم: 60 ہارس پاور ٹریکٹر
ضلعی سطحاول: 10 لاکھ روپے نقد انعام
دوئم: 8 لاکھ روپے نقد انعام
سوئم: 5 لاکھ روپے نقد انعام
شرائط و ضوابطدرخواست فارم محکمہ زراعت کی ویب سائٹ www.
مکمل شدہ درخواستیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں جمع کروائی جائیں گی۔
قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، سینیٹرز، ان کے فیملی ممبرز، گریڈ 17 سے اوپر کے سرکاری ملازمین، اور محکمہ مال و محکمہ زراعت پنجاب کے ملازمین مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
مزید معلوماتکسان مزید رہنمائی کیلیے زرعی ہیلپ لائن 0800-17000 پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب حکومت زراعت سونا اگلتا پنجاب مریم نواز شریف
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت سونا اگلتا پنجاب مریم نواز شریف لاکھ روپے سکتے ہیں
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔