جعلی فون کالز سے ہوشیار رہیں؛نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اشرف خان :نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے عوام کوجعلی فون کالز سے ہوشیار رہنے کی تاکیدکردی۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے پیغام میں کہاگیاہے کہ نامعلوم کالز پر اپنی ذاتی معلومات اور پیسے کا تحفظ کریں،جعلی فون کالز کی فوری رپورٹ کریں۔
این سی سی آئی اے کے مطابق کسی بھی نامعلوم کالز کو معلومات نہ دیں اور بھروسہ نہ کریں،مدد کے لئے این سی سی آئی اے ہیلپ لائن 1799 پر شکایت درج کرائیں۔
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دبئی ایئر شو 2025 میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کا نیا ریکارڈ
متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے دبئی ایئر شو 2025 نے تاریخی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے کیے، جو 2023 کے مقابلے میں تقریباً دگنے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق، ایئر شو عالمی سطح کے سب سے بڑے ایوی ایشن ایونٹس میں شمار ہوتا ہے، جس میں تقریباً 2 لاکھ 48 ہزار ماہرین، صنعت کے نمائندے اور سیاح شریک ہوئے۔ اس ایونٹ میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا، جن میں سے 440 پہلی بار شریک تھے، جبکہ 115 ممالک کی 490 فوجی اور سول وفود نے بھی شرکت کر کے ایئر شو کی بین الاقوامی اہمیت کو اجاگر کیا۔
نمایاں معاہدوں میں ایمریٹس ایئر لائنز کا بوئنگ سے 65 اضافی 777-9 طیارے اور ایئربس سے 8 A350-900 طیارے خریدنے کا معاہدہ شامل ہے، جس کی مجموعی مالیت 41.4 ارب ڈالر ہے۔
اس سال ایونٹ میں تاریخ کا سب سے بڑا اسپیس پویلین بھی متعارف کروایا گیا، جو متحدہ عرب امارات کی اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے منعقد ہوا، اور اس نے ایئر شو میں جدید ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کی جھلک پیش کی۔