Express News:
2025-11-27@13:13:54 GMT

پاکستان ریلوے میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کراو دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

لاہور:

پاکستان ریلوے نے ٹرین آپریشن میں نیا جدید واکی ٹاکی سیٹ متعارف کروا دیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کے پرانے واکی ٹاکی سیٹ کے ساتھ مختلف ٹرین عملہ رابطہ مشکلات کا شکار رہتا تھا۔

ریلوے کے نئے جدید واکی ٹاکی سیٹ کے ذریعے لاہور، کراچی اور پشاور تک باآسانی رابطہ ممکن ہوگا۔

ریلوے کے جدید سسٹم سے ٹرین ڈرائیور، گارڈ اور کنٹرول آفس کے درمیان کمیونیکیشن پہلے سے زیادہ تیز اور مؤثر ہوگی۔

پاکستان ریلوے کا یہ اہم قدم ٹرین آپریشن کو مزید بہتر بنانے کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے

پڑھیں:

سندھ حکومت کی کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی سپیڈ ٹرین کیلئے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل

سندھ حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی سپیڈ ٹرین کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کردی۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی سپیڈ ٹرین کو حکومت سندھ کے اہم اہداف قرار دیتے ہوئے ان منصوبوں کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کی ہے۔کراچی میں عالمی بینک کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی جس میں صوبے بھر میں اربن موبلٹی کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی مضبوطی اور مختلف ماڈلز پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے سندھ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے اور حکومت سندھ چاہتی ہے کہ عالمی بینک ان منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرے۔ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے عالمی بینک کے تعاون سے جاری ریلوے لائن بی آر ٹی منصوبے پر وفد کو بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ ریلوے لائن کے اہم حصے تاج حیدر پل کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرے حصے پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے لائن بی آر ٹی سے متعلق فیصلے عوام اور منصوبے کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیے جا رہے ہیں اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے عالمی بینک کے مزید اور بروقت تعاون کی ضرورت ہے۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوام کو سستی اور تیز ترین سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کا واضح عزم ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ حالیہ سال وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن بی آر ٹی سندھ حکومت کے حوالے کی گئی ہے اور حکومت سندھ کے زیر انتظام اس کی یومیہ رائڈرشپ میں 33 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، کراچی میں اربن موبلٹی کے لیے مزید بسوں کی ضرورت ہے اور اس شعبے میں عالمی بینک کی معاونت اہم ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین میں ٹرین نے ٹریک پر کام کرتے ورکرز کو رونددیا، 11 افراد ہلاک
  • چین میں تیز رفتار آزمائشی ٹرین ریلوے ملازمین پر چڑھ دوڑی، 11 افراد ہلاک
  • چین میں تیز رفتار ٹرین حادثہ، 11 ریلوے ملازمین ہلاک
  • پاکستان ریلوے، نظام الاوقات
  • پاکستان ریلوے کا لگژری سفر، کرایوں میں بڑی کمی کردی
  • سندھ حکومت کی کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی سپیڈ ٹرین کیلئے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل
  • سندھ حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی اسپیڈ ٹرین کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کی
  • بدحال ریلوے نظام اور بلٹ ٹرین کے دعوے
  • 31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر