Jasarat News:
2025-11-21@03:24:27 GMT

لاہور اسٹیشن پرشاندار انتظامات، مقامی قیادت نے دل جیت لیے

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251121-01-2
لاہور (جسارت نیوز) اجتماع عام میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی کے کارکنان کی لاہور ریلوے اسٹیشن آمد کے موقع پر انتظامات نہایت منظم اور مثالی انداز میں کیے گئے۔ اسٹیشن پر خواتین کے لیے علیحدہ اور مردوں کے لیے الگ سہولیات کا اہتمام کیا گیا تاکہ ہر فرد کو باوقار اور آسان ماحول فراہم کیا جا سکے۔استقبال کے سلسلے میں کارکنان اور ذمے داران کی بڑی تعداد اسٹیشن پر موجود رہی، جو آنے والے مہمانوں کی رہنمائی، ان کی معاونت اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں مصروف رہی۔ خواتین کے لیے الگ استقبالیہ ڈیسک اور رہنمائی ٹیم نے خصوصی توجہ حاصل کی جبکہ مردوں کے لیے بھی باقاعدہ منظم لائنیں اور کیمپ قائم کیے گئے۔شرکا نے انتظامات پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی منظم تیاری اور ہر طبقے کا خیال رکھنا جماعت اسلامی کی اعلیٰ تنظیمی صلاحیتوں کا عملی ثبوت ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

کینٹ اسٹیشن پرٹرینیں اپنے اصل شیڈول سے روانگی میں تاخیر کاشکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کومشکلا ت درپیش ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ ،مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سڑک پر لگا بجلی کا پول گرا ہوا ہے
  • ’’گرم جوشی سے استقبال نے سفرکی تھکن کوختم کردیا‘‘
  • شرکاء کا لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر شاندار استقبال
  • روہڑی جنکشن کی ایک ارب روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن
  • جماعت اسلامی کا تاریخی اجتماع عام، ملک بھر سے لاکھوں افراد لاہور پہنچ گئے، انتظامات مکمل
  • امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کینٹ اسٹیشن پر کارکنوں کے درمیان موجود ہیں
  • مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟
  • آج سے کراچی تا لاہور شروع ہونے والی شالیمار ایکسپریس میں نیا کیا ہے؟
  • کینٹ اسٹیشن پرٹرینیں اپنے اصل شیڈول سے روانگی میں تاخیر کاشکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کومشکلا ت درپیش ہیں