ایس این جی پی ایل نے اپنی تاریخ کا دوسرا بلند ترین منافع کا اعلان کر دیا، 30فیصد کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل )نے مالی سال 2025-2024 کے لیے کارپوریٹ تاریخ کا دوسرا بلند ترین منافع حاصل کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان جمعرات، 27 نومبر 2025 کو لاہور کے پرل کانٹینینٹل ہوٹل میں منعقد ہونے والی کمپنی کی 61ویں سالانہ اجلاس عام میں کیا گیا۔
حصص داران نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے سالانہ پڑتال شدہ مالیاتی گوشواروں کی توثیق کر دی۔ کمپنی نے 24,446 ملین روپے منافع قبل از ٹیکس اور 14,592 ملین روپے منافع بعد از ٹیکس ریکارڈ کیا، جس کے نتیجے میں فی حصص آمدن (EPS) 23.

01 روپے رہی۔بورڈ کی سفارشات پر حصص داران نے مالی سال 2025-2024 کے لیے فی شیئر 3 روپے (30 فیصد) حتمی کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری بھی دے دی۔ اس کے علاوہ AGM میں مالی سال 2026-2025 کے لیے بیرونی آڈیٹرز کے طور پر میسرز اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی، چارٹرڈ اکاونٹنٹس کی دوبارہ تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔
سال کے دوران نمایاں کامیابیوں میں UFG والیوم کے نقصانات میں کمی شامل رہی، جو 31,317 ایم ایم سی ایف سے کم ہو کر 30,026 ایم ایم سی ایف تک آ گئ۔ یہ کمی TBS پر مبنی مائیکرو مینجمنٹ اقدام، مانیٹرنگ اور سرویلنس کے بہتر انتظامات، حساس علاقوں میں نگرانی میں اضافہ، لیکیج کی بروقت نشاندہی اور مرمت، اور Measurements سسٹمز میں مسلسل بہتری کے باعث ممکن ہوئی۔اجلاس میں حصص داران کے ساتھ ایک سوالات و جوابات کا سیشن بھی شامل تھا، جس میں تعمیراتی نوعیت کی آرا پیش کی گئیں۔ تمام سوالات کے تفصیلی اور تسلی بخش جوابات دیے گئے، اور شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس کی صدارت چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز اسماعیل قریشی نے کی۔
اجلاس میں شریک دیگر ڈائریکٹرز میں سعادت علی خان، محترمہ فاریہ رحمان صلاح الدین، اور احمد چنائے شامل تھے۔ اس کے علاوہ مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل، ڈی ایم ڈی (Services) فیصل اقبال، ڈی ایم ڈی (Operations) ثاقب ارباب، CFO کامران اکرم، اور SGM (کارپوریٹ افیئرز) کمپنی سیکرٹری امتیاز محمود بھی اجلاس میں موجود تھے۔دیگر ڈائریکٹرز، طارق اقبال خان، سجاد اظہر، اور جواد پال خواجہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ کمپنی کی سینئر مینجمنٹ بھی AGM میں شریک ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروائٹ ہاوس پر فائرنگ، افغان طالبان رجیم پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئی وائٹ ہاوس پر فائرنگ، افغان طالبان رجیم پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا آسان خدمت مرکزبلڈنگ منصوبے کا دورہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ،جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735ارب روپے اضافے سے 23سو ارب ہونے کا خدشہ دنیا تیزی سے تبدیل، مسلح افواج کو مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا، جنرل ساحر شمشاد وائٹ ہاؤس میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا افغان شہری کون ہے؟ تازہ انکشافات سامنے آگئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی منظوری اجلاس میں مالی سال کے لیے

پڑھیں:

شوہر نے ایک ارب روپے کی لاٹری جیتنے کی خبر بیوی سے چھپائی، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

جاپان میں ایک 66 سالہ شخص نے لاٹری سے تقریباً 60 کروڑ ین (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) جیتنے کے بعد اپنی بیوی سے یہ خوشخبری چھپانے کا فیصلہ کیا اور پرتعیش زندگی خفیہ طور پر گزارنے لگا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق، اس شخص، جسے صرف ’ایس‘ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، ٹوکیو میں اپنی بیوی کے ساتھ رہتا ہے۔ دونوں کی مشترکہ پنشن تقریباً 3 لاکھ ین ہے۔ ایس کی اہلیہ انتہائی کفایت شعار تھیں اور شادی کے بعد شوہر کو غیر ضروری خرچ، باہر کھانا یا مہنگی چیزیں خریدنے سے روک کر رکھتی تھیں۔ اسی لیے ایس نے اپنی جیت کی اصل رقم بیوی سے چھپائی اور صرف 50 لاکھ ین بتائی۔
ایس نے بتایا کہ لاٹری جیتنا اس کے لیے انتہائی حیران کن تجربہ تھا اور ابتدا میں وہ خوفزدہ بھی رہا۔ بعد ازاں اس نے خفیہ طور پر ایک لگژری گاڑی خریدی، مختلف ریزورٹس میں قیام کیا اور جاپان بھر میں سفر کرتے ہوئے چھ ماہ میں تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ ین خرچ کیے۔ شک سے بچنے کے لیے وہ روزانہ گاڑی زیرِ زمین پارکنگ میں چھپاتا اور پرانے کپڑے پہن کر گھر واپس آتا۔
اگرچہ ایس کی زندگی پرتعیش تھی، مگر اسے تنہائی، پچھتاوے اور ذہنی دباؤ کا سامنا رہا۔ ایس نے اعتراف کیا کہ اگر یہ رقم محنت سے کمائی جاتی تو فخر محسوس ہوتا، لیکن اچانک ملی دولت نے اس کی زندگی بدل کر رکھ دی۔
آخر کار، ایس نے ماہرِ نفسیات سے مشاورت کی اور 50 کروڑ ین کی انشورنس پالیسیاں اپنی اہلیہ اور بچوں کے نام خرید کر خاندان کے مستقبل کے لیے مالی تحفظ یقینی بنایا۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کے نصف طیارے بند، پھر بھی اربوں کا منافع؛ نجکاری دسمبر کے آخر میں متوقع
  • دپیکا پڈوکون کو مسلسل دوسرے سال کروڑوں کا نقصان، آمدن بھی کم ہوگئی
  • مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان
  • وفاقی وزیر کا اپنی وزارت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار
  • شوہر نے ایک ارب روپے کی لاٹری جیتنے کی خبر بیوی سے چھپائی، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
  • اوگرانے  گیس  کی قیمت  میں  7.14فیصد  تک  اضافے  کی منظوری  دیدی  
  • کراچی میں چینی سپلائی رُکنے سے بحران بڑھ گیا؛ قیمت بلند ترین سطح پر
  • اوگرا نے گیس کے نرخوں میں کمی کی منظوری دے دی
  • کراچی: نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے