ٹک ٹاکر ربیکا خان کی مایوں کی تقریب، تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی شادی کی تقاریب کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان کی ایک سال سے شادی کی تقریبات جاری ہیں، اب اُن کی مایوں کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔
ربیکا کی سب سے پہلے منگنی کی تقریب ہوئی جس کے بعد نکاح اور پھر دیگر تقریبات کے آغاز سے قبل دعائے خیر کی تقریب ہوئی، جس کے بعد مایوں کا اہتمام کیا گیا۔
ٹک ٹاکر کی مایوں کی تقریب 25 نومبر کو ہوئی جس میں فیملی کے لوگوں نے شرکت کی اور دلہن کو ابٹن لگایا۔
View this post on InstagramA post shared by Rabeeca Khan (@rabeecakhan)
ربیکا نے مایوں کی مناسبت سے زرد رنگ کی ساڑھی اور اسی رنگ کی چوڑیاں پہنی ہوئیں تھیں۔
مہمانوں نے ربیکا کے چہرے اور ہاتھوں پر ابٹن لگا کر رسم انجام دی۔ اس موقع پر ٹک ٹاکر بہت خوش نظر آئیں اور اُن کی مایوں کی تقریب کی تصاویر و ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی مایوں کی تقریب ٹک ٹاکر خان کی
پڑھیں:
ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کس راستے سے آئے؟ ویڈیو سامنے آگئی
پشاور میں دہشت گردوں کی شہر کی مختلف راستوں سے گزر کر فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک پہنچنے اور حملہ کرنے کی مکمل ویڈیو تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فوٹیجز مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی ہیں، تینوں حملہ آوروں ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو روڈ پر الٹی سمت سے آتے دیکھا جاسکتا ہے، ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب پہنچ کر حملہ آوروں نے مارکیٹ میں موٹرسائیکل کھڑی کی۔ خودکش حملہ آور کو ہیڈکوارٹر کے باہر کافی دیر تک انتظار کرتے دیکھا گیا۔
پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درجایف آئی آر کے مطابق موٹرسائیکل سوار 3 دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا، ایک حملہ آور نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔
ویڈیو میں ٹوپی اور چادر پہنے خودکش حملہ آور کو دیکھا جاسکتا ہے، حملہ آور کو ہیڈکوارٹرز سے کچھ فاصلے پر پیدل آتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، پہلے خودکش حملہ آور نے گیٹ پر دھماکا کیا۔
دھماکے کے بعد دھوئیں اور گردوغبار میں 2 حملہ آور ایف سی ہیڈکوارٹرز میں داخل ہوئے، اندر داخل ہونے کے بعد بکتربند گاڑی نے دونوں حملہ آوروں کا راستہ روکا، بکتربند گاڑی کی وجہ سے حملہ آور پارکنگ ایریا میں چلے گئے۔
ویڈیو کے مطابق حملہ آوروں کو پارکنگ سے باہر نکلنے کی بار بار کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کا منظر بھی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔