نئی دلی(ویب ڈیسک)بھارت کے لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر نے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں بدترین ناکامی کے بعد پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کردیا کیوں کہ بھارت کا گھریلو میدانوں پر ناقابلِ شکست رہنے کا تاثر ایک سال کے دوران دوسری بار سیریز میں وائٹ واش کے ساتھ ختم ہو گیا۔

جنوبی افریقہ نے حال ہی میں گھر کے کاغذی شیروں کو گھر میں ہی ڈھیر کرلیا جس سے بھارت کا ہوم گراؤنڈ پر ناقابل شکست رہنے کا بھرم ایک بار پھر ٹوٹ گیا ، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو ہوم سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

یاد رہے کہ میزبان ٹیم کولکتہ میں پہلا ٹیسٹ 3 دن کے اندر ہار گئی اور دوسرے میچ میں پانچویں روز 549 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں صرف 140 رنز بنا سکی۔

جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 489 رنز بناکر بھارت کو 201 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے 260 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی اور بھارت کو 549 رنز کا ہدف دیا لیکن بھارت کی بیٹنگ لائن پھر تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ہوم گراؤنڈ پر 408 رنز کی سب سے بڑی شکست کھا گئی اور جنوبی افریقہ 1999 کے بعد بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر سیریز میں شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔

یہ بھارت کی گزشتہ 7 ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں 5ویں شکست تھی، جس کا آغاز تقریباً ایک سال پہلے نیوزی لینڈ کے 0-3 کے وائٹ واش سے ہوا تھا۔

بھارت کے سابق بلے باز سنیل گواسکر نے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بھارتی ٹیم کا مکمل پوسٹ مارٹم کرنے کی ضرورت ہے کہ کن شعبوں میں ٹیسٹ سطح پر مضبوطی لانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روی شاستری، راہول ڈریوڈ، انیل کمبلے، سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر کو شامل کریں، ان کے ساتھ بیٹھیں اور آئندہ 5 سال کے لیے لائحہ عمل طے کریں کہ بھارتی کرکٹ کو کیا کرنا چاہیے۔

دوسری جانب، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو بیٹنگ آرڈر میں مسلسل تبدیلیوں پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تاہم، سنیل گواسکر نے گوتم گمبھیر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی کی ذمہ داری کھلاڑیوں پر بھی عائد ہوتی ہے، وہ ایک کوچ ہے، کوچ ٹیم کو تیار کر سکتا ہے، لیکن میدان میں جا کر کارکردگی دکھانا کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے۔

گواسکر نے مزید کہا کہ اگر آپ چیمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ جیتنے کا کریڈٹ انہیں دینے کے لیے تیار نہیں تو براہِ کرم بتائیں کہ آپ انہیں اس 22 گز کی پچ پر ناکامی کے لیے کیوں ذمہ دار ٹھہرانا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان

سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے تیار کی گئی مقامی موبائل ایپ ’ہُدہُد‘ (Hudhud) مکہ مکرمہ کے مذہبی، تاریخی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کا مؤثر ذریعہ بن گئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سال بھر دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عمرہ زائرین مکہ کی سڑکوں، گلیوں اور ٹریفک سے ناواقف ہونے کے باعث دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ’ہُدہُد‘ ایپ متعدد زبانوں میں دستیاب ہے اور جدید ڈیجیٹل نقشوں اور نیویگیشن سسٹم کی مدد سے زائرین کو مطلوبہ مقام تک مختصر اور آسان راستہ فراہم کرتی ہے۔

حج و عمرہ امور کے ماہر سعد الجودی نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کی گئی نقشہ سازی اور نیویگیشن ایپس اب زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا اہم حصہ بن چکی ہیں۔ ان کے مطابق ’ہُدہُد‘ صرف راستہ دکھانے تک محدود نہیں بلکہ زائرین کو ایسے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی مقامات سے بھی متعارف کراتی ہے جن کے بارے میں بہت سے لوگ پہلے سے آگاہ نہیں ہوتے۔

Digital innovation is rapidly reshaping Saudi Arabia’s Hajj and Umrah services sector, and Saudi application Hudhud is another front-runner https://t.co/VPqPcDtolP pic.twitter.com/AAvP5Im9wJ

— Arab News (@arabnews) July 23, 2026

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی اب حجاج اور عمرہ زائرین کی روزمرہ سرگرمیوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے، کیونکہ زیادہ تر مسافر اب اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے سفر کی منصوبہ بندی اور رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ ان کے بقول اس طرح کی ایپس وژن 2030 کے اس مقصد کو بھی تقویت دیتی ہیں جس کا ہدف زائرین کے تجربے کو بہتر بنانا اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنا ہے۔

پہلی بار مکہ آنے والے زائر سمیر المغربی نے بتایا کہ ’ہُدہُد‘ ایپ کی مدد سے وہ بغیر کسی مشکل کے متعدد تاریخی اور مذہبی مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں مختلف مقامات تلاش کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر بار بار سرچ کرنا پڑتی یا لوگوں سے راستہ پوچھنا پڑتا تھا، لیکن اس ایپ نے نہ صرف ان کا وقت بچایا بلکہ انہیں زیادہ اطمینان کے ساتھ عبادت اور تاریخی مقامات کی زیارت کا موقع بھی فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اور امریکا کے درمیان جوہری توانائی کے پرامن استعمال پر معاہدہ

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل سہولیات، اسمارٹ ایپس اور جدید نیویگیشن سسٹمز کے ذریعے حجاج اور عمرہ زائرین کو بہتر، محفوظ اور سہل سفری تجربہ فراہم کرنا مملکت کی ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو مکہ مکرمہ میں عبادات اور مقدس مقامات کی زیارت کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سعودی عرب مکہ ہدہد ایپ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق