پاکستان ریلوے کا مال گاڑیوں کو ٹریک کرنے کے لیے ان پر ٹریکنگ ڈیوائس لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مال گاڑیوں کی ٹریکنگ کا منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس منصوبے میں دیگر ادارے بھی پاکستان ریلوے کی معاونت کریں گے۔ ٹریکنگ کا منصوبہ اس سال دسمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
سما ٹی وی کے مطابق مال گاڑیوں کو ٹریک کرنے کے لیے ان میں ٹریکنگ ڈیوائس لگائی جائے گی جس سے مال گاڑی کی لوکیشن اور صورتحال کو ٹریک کیا جا سکے گا، مال گاڑی میں کسی خرابی یا اسے شیڈ میں شفٹ کرنے کی صورت میں ریلوے حکام کو اس کا علم ہوجائے گا۔ منصوبہ کراچی سے شروع ہوگا جس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔ پاکستان ریلوے کے پاس اس وقت دو ہزار کے قریب مال گاڑیاں موجود ہیں۔
دنیا کے 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہونے کا انکشاف
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے
پڑھیں:
نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔