وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے۔
لندن کے لوٹن ائر پورٹ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور پاکستان ہائی کمشنر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اگلے تین روز لندن قیام کریں گے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
پاکستان ایران کے ساتھ مسلسل اور مؤثر تعاون کا پابند ہے، شہباز شریف کی علی لاریجانی سے گفتگو
وزیراعظم ہاؤس پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے علاقائی مسائل کے بارے میں ایران کے اصولی مؤقف کی قدردانی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور علی لاریجانی نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں تہران اور اسلام آباد کے قریبی تعاون اور خطّے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے شعبۂ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی سے ملاقات میں اسلام آباد کی جانب سے تہران کے ساتھ قریبی اور مضبوط تعاون کے عزم پر تاکید کی۔ وزیراعظم ہاؤس پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے علاقائی مسائل کے بارے میں ایران کے اصولی مؤقف کی قدردانی کی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے ایران کے اعلیٰ سلامتی حکام کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید گہرا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ فریقین نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے باہمی کوششوں کی ہم آہنگی پر زور دیا۔