data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: حسن اسکوائر کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے رات کے وقت شہریوں کو سڑکوں پر روک کر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تازہ واقعہ رات ساڑھے 3 بجے پیش آیا جب مقامی اخبار کے سب ایڈیٹر آیت اللہ طاہر اپنے دفتر سے چھٹی کے بعد بائیک پر گھر واپس جا رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پل کے نیچے یو ٹرن لیتے ہی پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا، تلاشی لی اور موبائل میں بٹھا کر دھمکیاں دیں۔ تمام شناختی دستاویزات دکھانے کے باوجود اہلکاروں نے تھانے لے جانے اور جسمانی تشدد کی دھمکیاں دیں۔ تقریباً ایک گھنٹے تک ایڈیٹر کو بلا وجہ ہراساں کرنے کے بعد اہلکاروں نے معافی مانگنے کے بعد جانے دیا۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں ایڈیٹر کو اس سے قبل بھی دو سے تین مرتبہ چنگچی سے اتار کر تلاشی لینے اور بدتمیزی کرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

سب ایڈیٹر آیت اللہ طاہر نے متعلقہ حکام بشمول آئی جی اور ڈی آئی سے اپیل کی ہے کہ انہیں روزانہ کے اسی روٹ پر آمد و رفت کے دوران تحفظ فراہم کیا جائے اور پولیس کی جانب سے ہراسانی کے واقعات کا نوٹس لیا جائے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وکلا کی وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب ریلی، پولیس سے جھڑپ

کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے پر پولیس نے وکلاء کو روکنے کی کوشش کی، پولیس سے جھڑپ اور دھکم پیل کے دوران کئی وکلا کنٹینر پر چڑھ گئے۔صدر کراچی بار عامر وڑائچ کا کہنا ہے کہ وہ تھرپاکر میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں، جب تک حکومت پہاڑوں کی کٹائی کا فیصلہ واپس نہیں لیتی احتجاج جاری رہے گا۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز میتلو نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ آپ لیز دلوانے والوں کے ساتھ بھی ہیں اور منسوخ کرانے والوں کے ساتھ بھی ہیں، سندھ کے باشعور عوام جاگ چکے ہیں، ہر شخص سندھ کے حقوق کا محافظ ہے۔سرفراز میتلو کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، ہم پرامن طور پر اپنے مطالبات پیش کرنے آئے ہیں۔صدر سندھ ہائیکورٹ بار نے مزید کہا کہ ہم پندرہ دن بعد دوبارہ ملیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، آنے والے وقت میں صوبائیت کی سیاست ہوگی ہم صوبائیت کی سیاست مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل گارڈز پر حملہ، امریکا نے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کردیں
  • وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص افغان شہری نکلا
  • نائیجیریا: اغوا کی گئی 24 طالبات کو رہا کردیا گیا
  • ماتلی: شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں پر شہریوں کو تشویش
  • کراچی کے بلڈر کو ہراساں اور 2 کروڑ روپے رشوت مانگنے ایف آئی اے افسران و اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
  • نائیجیریا میں اغوا شدہ 24 طالبات کو بازیاب کروا لیا گیا
  • وکلا کی وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب ریلی، پولیس سے جھڑپ
  • خواتین  کو محفوظ  بنانے  کیلئے  پر عزم  ‘ تشدد ہراسانی برداشت  نہیں  : مریم  نواز 
  • پرنسپل کی مبینہ جنسی ہراسانی پر 15 سالہ طالبہ نے اسکول میں خودکشی کر لی