نائیجیریا: اغوا کی گئی 24 طالبات کو رہا کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں ایک سرکاری بورڈنگ اسکول سے گزشتہ ہفتے اغوا کی گئی 24 طالبات کو رہا کردیا گیا۔ صدر بولا ٹینوبو نے لڑکیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ باقی مغویوں کو چھڑوانے کے لیے کارروائیاں تیز کی جائیں۔ صدر ٹینوبو نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تمام 24 طالبات مل گئی ہیں، اب فوری طور پر حساس علاقوں میں مزید سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ اغوا کے مزید واقعات روکے جا سکیں۔ یاد رہے کہ ان طالبات کو 17 نومبر کو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ شمالی نائیجیریا میں تاوان کے لیے اجتماعی اغوا کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ مسلح گروہ اسکولوں اور دیہی بستیوں پر حملہ کر کے مقامی سیکورٹی کو آسانی سے مغلوب کر دیتے ہیں۔ منگل کے روز ایک اور واقعے میں مغربی ریاست کوارا کے گاؤں اساپا سے 10 خواتین اور بچوں کو بھی اغواکر لیا گیاتھا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور چرواہوں کے ایک گروہ سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے چھاپے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی۔ حالیہ دنوں میں بڑے پیمانے پر اغوا کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کے روز شمالی وسطی ریاست نائیجر میں ایک کیتھولک اسکول پر حملے میں 300 سے زائد طلبہ اور عملہ اغواکر لیا گیا، جن میں سے 50 نے فرار ہو کر جان بچائی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔