کراچی:

کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان دو مختلف مقامات پر مبینہ مقابلوں کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پہلا مقابلہ ملیر کھوکھرا پار ڈگری کالج کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا جس کی شناخت 40 سالہ عبدالعزیز کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، مسروقہ موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔

دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ کورنگی کوسٹار چورنگی کے قریب زمان ٹاؤن کے علاقے میں ہوا، جس میں ایک اور ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کی شناخت سید عمران کے نام سے ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکو زخمی حالت میں

پڑھیں:

اے این ایف کا مختلف  شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 11 کاروائیوں کے دوران 17 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ کاروائیوں میں 3کروڈ 87لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 86.102 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں کی گئیں جس میں کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو افیون اور 3 کلو آئس برآمد اور 2ملزمان گرفتار ہوئے۔ 

فاروق اعظم کالونی اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 1.2کلوگرام چرس برآمد، تین میلہ چوک اٹک میں انسٹیوٹ کے قریب ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد، مین بازار کشروٹ گلگت میں پٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 335 چرس برآمد، لہترار روڈ اسلام آباد میں کالج کے قریب ملزم سے 100 گرام آئس برآمد اور اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2ملزمان کے قبضے سے 16 گرام آئس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا جبکہ سیکورٹی فورسز کی دیگر کارروائیاں جاری ہیں۔  

اولڈ ائیرپورٹ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 1.451 کلوگرام افیون برآمد ہوئی جبکہ فیض پور انٹرچینج ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 20 کلوگرام ہیروئن برآمد اور 2ملزمان گرفتار ہوئے۔ 

موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کی گاڑی سے 33.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی  اور 3ملزمان گرفتار ہوئے۔ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک میں 2مسافروں کے سامان سے 15.6 کلوگرام افیون برآمد، ناصر جمپ کورنگی کراچی میں گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد جبکہ 2ملزمان گرفتار کیے گئے۔

 کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر فرخ کھوکھر کو گرفتار کرلیا گیا
  • کراچی: دو پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو گرفتار، 2 زخمی
  • کراچی، دو الگ الگ پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار
  • قائد آباد اور زمان ٹان میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں رینجرز اہلکار کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، قائد آباد اور زمان ٹاؤن میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج
  • اے این ایف کا مختلف  شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
  • کراچی، کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، باپ بیٹا شدید زخمی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں زخمی ڈاکو گرفتار