آسٹریلیا نے ایرانی فوج کو دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والا ادارہ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
آسٹریلیا نے ایرانی فوج کو دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والا ادارہ قرار دے دیا
آسٹریلیا نے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کو باضابطہ طور پر دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کرنے والے اداروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی ویونگ نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق IRGC نے آسٹریلیا میں یہودی کمیونٹی کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔
واضح رہے کہ اس سال اگست میں سڈنی اور میلبورن میں دو یہودی اداروں کو نشانہ بنانے کی آتشزدگی کی وارداتوں کے لیے ایران پر ہدایات دینے کا الزام بھی لگا تھا۔
اسی سلسلے میں آسٹریلوی حکومت نے تہران کے سفیر کو سات دن میں ملک چھوڑنے کی ہدایت دی، جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد پہلا سفارتی اخراج ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر ایران کے خلاف مزید اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا
پڑھیں:
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کی بنیاد علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع تھی۔
فورسز نے انتہائی مؤثر حکمتِ عملی کے تحت دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے نتیجے میں 22 دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے پورا آپریشن بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔