data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی(نمائندہ جسارت)شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتِ چوری نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ڈیڑھ ماہ کے دوران جنگ کے رپورٹر نثار احمد کشمیری، مقامی صحافی عرض محمد خاصخیلی سمیت متعدد شہریوں کی نصف درجن کے قریب موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں، جبکہ ماتلی پولیس اب تک کسی بھی مسروقہ موٹر سائیکل کی برآمدگی میں کامیاب نہیں ہو سکی۔شہری و سماجی حلقوں نے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ماتلی میں بڑھتی ہوئی چوریوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور ٹھوس بنیادوں پر کارروائی کے لیے تجربہ کار افسران اور اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ماتلی پولیس اسٹیشن اور ڈی ایس پی آفس کے متعدد چکر لگا کر تھک چکے ہیں جبکہ پولیس اہلکار صرف طفل تسلیاں دینے میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے الزام لگایا کہ شہر میں نہ تو منشیات فروشی کا خاتمہ ہو سکا ہے اور نہ ہی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پایا جا سکا ہے۔پانچ روز قبل فلکارہ چوک سے موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے پکڑا جانے والا ملزم بھی تاحال پولیس کی “مہمان نوازی” سے باہر نہ آ سکا ہے۔ شہریوں کے مطابق پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکل فوٹو سیشن کے بعد مالکان کے حوالے تو کر دی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بڑھتی ہوئی

پڑھیں:

ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت،  مزید انکشافات

پشاور:

فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی)  ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت  سامنے آئی ہے، جس میں دہشت  گردی کی اس کارروائی سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق فیڈرل  کانسٹبلری ہیڈکوارٹر میں خودکش دھماکوں کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے جسمانی اعضا حاصل کر لیے گئے ہیں، جنہیں ڈی این اے ٹیسٹنگ کے  لیے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے۔

دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں حملہ آور ایک ہی موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ دہشت گرد کوہاٹ روڈ اور سول کوارٹر سے ہوتے ہوئے جائے وقوع پر پہنچے، جہاں حملہ آوروں نے ایف سی ہیڈکوارٹر سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل کھڑی کی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے پاس کلاشنکوف اور 8 سے زائد دستی بم موجود تھے۔ پولیس نے دہشتگردی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور پر 3 دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی تھی اور دہشت گردی کی اس کارروائی میں 3 جوان شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے ۔

متعلقہ مضامین

  • کورنگی میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی
  • کشمیر ٹائمز پر چھاپہ جموں و کشمیر میں آزادی صحافت کے لئے بڑھتی ہوئی مشکلات کا عکاس ہے، سی اے ایس آر
  • جیکب آباد ،بے امنی عروج پر ،شہری موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی سے محروم
  • گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ، شہری عدم تحفظ کا شکار
  • شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، آئی جی بلوچستان
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت، اہم انکشافات
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت،  مزید انکشافات
  • کراچی، شہریوں کو نمبر پلیٹس درستگی کیلئے 5 دسمبر تک کی مہلت
  • کراچی کے شہریوں کو نمبر پلیٹس درست کروانے کیلیے 5 دسمبر تک کی مہلت