Daily Mumtaz:
2025-11-27@14:58:50 GMT

پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 

روالپنڈی (نیوزڈیسک)تین ملکی ٹی 20 سیریز، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ میں کامیابی سری لنکا کو براہ راست فائنل میں پہنچا دے گی، جبکہ اگر سری لنکن ٹیم میچ ہار گئی تو بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر زمبابوے فائنل میں جگہ بنائے گا۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے مطابق نسیم شاہ اور عثمان طارق کی جگہ ابرار احمد اور سلمان مرزا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑی سلمان آغا نے بتایا کہ ٹیم اس میچ کے لیے بھرپور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے، خود نوٹس میں کہا گیا ہے جلسہ حویلیاں میں تھا جو این اے 18 کی حدود میں نہیں، نوٹس میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔

وزیراعلیٰ کے وکیل نے جلسے میں کی گئی تقریر کی ٹرانسکرپشن پڑھ کر سنائی اور کہا کہ وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کوئی دھاندلی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا عملے کو دھمکانے اور عوام کو اُکسانے پر سہیل آفریدی کیخلاف نوٹس

خط کے متن کے مطابق وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی این اے 18 ہری پور میں امیدوار کی الیکشن مہم کا حصہ بنے، امیدوار عمر ایوب کی اہلیہ ہیں، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر الیکشن ایکٹ کے خلاف ہے، وزیرِ اعلیٰ کے پی نے ڈسٹرکٹ انتطامیہ، پولیس اور الیکشن حکام کو دھمکی دی۔

جسٹس وقار احمد نے کہا کہ آپ کے خلاف الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی تو نہیں کی، آپ الیکشن کمیشن کی کارروائی میں شامل ہوجائیں، تھوڑا انتظار کریں۔

جسٹس ارشد علی نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن کوئی سخت ایکشن لے تب ہمارے پاس آئیں، آپ اپنے لیے مسائل خود پیدا کرتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف 2 کارروائیاں چل رہی ہیں، ایک کارروائی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس اور دوسری الیکشن کمیشن کی ہے، پہلے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کارروائی مکمل کرے پھر الیکشن کمیشن کرے، الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کو بائی پاس کر کے نوٹس دیا، الیکشن کمیشن کے پاس اس کا اختیار نہیں۔

الیکشن کمیشن کے نمائندے نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار ہے، انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کمیشن کے عملے کو دھمکانا بھی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی میں آتا ہے، الیکشن کمیشن نے باقی امیدواروں کو بھی نوٹسز دیے، بلاامتیاز کارروائی کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ اداروں پر اعتماد کریں ہم نے ابھی کوئی ختمی فیصلہ نہیں کیا۔

جسٹس سیدارشد علی نے الیکشن کمیشن کے نمائندے استفسار کیا کہ ابھی تو الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو نااہل یا کام سے نہیں روکا؟

جسٹس ارشد علی نے وزیراعلیٰ کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے تحفظات کیا ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن وزیراعلیٰ کے خلاف فوجداری سمیت کوئی بھی کارروائی شروع کر سکتا ہے۔

جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ ہم اس میں آرڈر کرتے ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کے خلاف سری لنکا کے 93 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
  • سہ ملکی سیریز: آج کا میچ سری لنکا کی قسمت کا فیصلہ کرے گا—فائنل یا واپسی؟
  • سہ ملکی سیریز: فائنل میں رسائی یا گھر واپسی، سری لنکا کیلیے فیصلہ کن مقابلہ
  • پاکستان ٹیم آئندہ سال جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی
  • فرخ کھوکھر کی گرفتاری پر جے یو آئی کا سخت ردعمل، حکومت سے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کہاں کہاں ہوں گے، اعلان ہوگیا
  • سہ ملکی سیریز، زمبابوے کا ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ