عمران خان پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں۔پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بتایا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کرائی جائےگی؟
جواب میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں ، بانی پی ٹی آئی کے پاس 6 بڑی بیرکس ہیں ، ملک میں کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں۔طلال چوہدری نےکہا کہ سیاسی ڈرامہ لگانےکے لیے جیل رکھی ہوئی ہے ، یہ ڈرامہ لگانے کے لیے جیل کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں، ضمنی انتخاب ہار گئے ، پرفارمنس کچھ نہيں ہے۔
لاہور میں ڈاکو بے لگام،فیکٹری ملازمین کو رسیوں سے باندھ کر ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: طلال چوہدری بانی پی ٹی
پڑھیں:
الیکشن میں پی ٹی آئی سامنے نہیں آئی مگر چھپ کرپورا مقابلہ کیا، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف سامنے نہیں آئی مگر چھپ کرپورامقابلہ کیا۔ طلال چوہدری نے سوال کیا کہ جو لوگ ہری پور میں نہیں جیت سکے وہ لاہور میں کیسے جیتیں گے؟طلال چوہدری نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ پورا لاہور ان کا ہے توپھر لوگ ان کے لیے ووٹ دینےکیوں نہیں نکلے ؟طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوامیں 13سال سے حکومت ہے، اپنی حکومت ہوتے ہوئے دھاندلی کیسے ہوسکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ چیزیں ریورس ہورہی ہیں، ہم پیپلزپارٹی کو کیوں مائنس کریں گے، ہمیں مستحکم حکومت چاہیے، ہمارا ایسا کوئی ایجنڈا نہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے مشاورت کیساتھ چلتے ہیں، 26 ویں ترمیم پر سب کو آن بورڈ لیا تھا، پیپلز پارٹی کے ساتھ چلتے رہیں گے کوئی ٹارگٹ نہیں کہ کسی کو نکالیں گے، ایسی حکومت کرنا چاہتے ہیں جس میں سب ساتھ چلیں۔