الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عبوری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نے بار بار ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی، جواب دہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کیا گیا۔

جواب دہ کی کمیشن سے غیر حاضری کی کوئی ٹھوس وجہ بیان نہیں کی گئی، ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج ہیں، امیدوار کے نااہل ہونے کی سزا بھی شامل ہے۔

جواب دہ این اے 96 فیصل آباد سے کامیاب امیدوار ہیں، ان کا نوٹیفکیشن مزید احکامات تک جاری نہ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اخلاق کی خلاف ورزی

پڑھیں:

طلال چودھری کو27نومبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251125-08-17
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چودھری کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر 27نومبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔سوموار کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تاہم وزیر مملکت کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے ۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے کمیشن کو بتایا کہ وزیر مملکت طلال چودھری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ،حکام نے بتایا کہ وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزیر مملکت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور آنا بھی گوارا نہیں کیا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے کمیشن کو بتایا کہ الیکشن کمیشن ماضی میں ایک وزیر اور امیدوار کے خلاف کارروائی کر چکی ہے ،حکام نے بتایا کہ وزیر مملکت کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا وزیر مملکت طلال چودھری کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ طلال چودھری نے مجھ سے رابطہ کیا وہ یہاں پیش ہوں گے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش
  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس، سہیل آفریدی آج الیکشن کمیشن میں طلب
  • طلال چودھری کو27نومبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت
  • حذیفہ رحمن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمعافی مانگ لی
  • وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں عبوری حکم نامہ جاری
  • ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس؛ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا
  • جڑانوالہ، این اے 96میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،مختلف پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں