Jasarat News:
2025-11-27@17:32:19 GMT

ایران  کاپاکستان کو بلینک چیک دینے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اور سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں اسلام آباد کو مکمل اختیار حاصل ہے کہ تہران کا دیا ہوابلینک چیک جب چاہے، جیسے چاہے استعمال کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستان سے اس کے اسٹریٹیجک تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں، قطر پر اسرائیلی حملہ ایک کھلی جارحیت تھی جو تہران کے علم میں پہلے ہی آ چکی تھی جبکہ پاکستان بھی خطے میں بگڑتی صورتحال سے مکمل طور پر باخبر تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمیشہ پسِ پردہ اسرائیل کو سہارا دیتا ہے اور تل ابیب کا اصل ہدف خطے کی مزاحمتی قوتوں کو جھکانا ہے،  قطر پر حملے کے بعد خطے کے متعدد اہم ممالک، خصوصاً سعودی عرب نے بھی زمینی حقائق کو نئے زاویے سے دیکھنا شروع کیا ہے،ہم سب مسلمان ہیں، ہمارا قبلہ ایک ہے، کتاب ایک ہے اور پیغمبر ایک۔ دشمن کی جارحیت مسلمانوں کو مزید متحد کرتی ہے۔”

انہوں نے پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف، صدر اور وزیراعظم نے اسرائیلی حملوں کے دوران ایران کو بہترین سیاسی و دفاعی مشورے فراہم کیے۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی پارلیمنٹ اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ایران کے حق میں قرارداد منظور کی۔

فلسطین کے مستقبل سے متعلق سوال پر علی لاریجانی نے دوٹوک موقف اختیار کیا کہ ایران کا نظریہ اصولی اور عوامی امنگوں کے مطابق ہے، سپریم لیڈر نے برسوں پہلے واضح کر دیا تھا کہ فلسطین کی تقدیر کا فیصلہ صرف فلسطینی عوام کے ووٹ سے ہونا چاہیے۔

انہوں نے غزہ امن منصوبے کے چند نکات خصوصاً قیدیوں کے تبادلے کو قابلِ عمل قرار دیا مگر یہ بھی کہا کہ غزہ کی انتظامیہ صرف غزہ کے عوام کے پاس ہونی چاہیے۔ اگر سرحدی سیکیورٹی کے لیے کوئی فورس بنے تو ایک الگ بات ہے، لیکن غزہ کو غیرمسلح کرنے کی کوئی بھی کوشش مسائل بڑھا دے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس غزہ اور فلسطین کا حصہ ہے، اور کسی بیرونی تجویز کے تحت اسے نکالنے کی بات حقیقت سے دور اور غیرعملی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے ہے اور

پڑھیں:

شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے

اپنی شادی میں دلہن کو گدھا بطور تحفہ دینے کی وجہ سے مشہور ہونے والے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی سے دوسری شادی کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب ہم جیسوں کا کیا بنے گا‘، معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اے آئی سے خوفزدہ

اذلان شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں اس فیصلے سے متعلق بتایا۔

انہوں نے لکھا کہ ایک اہم بات ہے جو وہ خود اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایک عوامی شخصیت ہونے کے ناطے وہ چاہتے ہیں کہ لوگ یہ خبر ان ہی کی زبانی سنیں۔

مزید پڑھیے: یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا

اذلان نے کہا کہ ’’یہ بات شاید آپ کو عجیب لگے لیکن میں دوسری شادی کر رہا ہوں، اور میری اہلیہ نے اس کی اجازت دے دی ہے اس لیے براہ کرم میری فیملی کو اس معاملے سے دور رکھیں کیوں کہ یہ بالکل ذاتی معاملہ ہے۔

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی بھی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: جوا ایپ کی تشہیر: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

واضح رہے کہ اذلان شاہ معروف اداکار مرحوم شبیر رانا کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے سنہ 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی اور جوڑے کی ایک 2 سالہ بیٹی بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

گدھا اور یوٹیوبر یوٹیوبر یوٹیوبر اذلان شاہ یوٹیوبر اور گدھا یوٹیوبر کی دوسری شادی

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت، سہولیات دینے کا اعلان
  • بھارتی دھمکی ناکام: سکھوں نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا
  • ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان 
  • امریکا کا القاعدہ کے 2 سینئر رہنماؤں اسامہ محمود اور عاطف یحییٰ غوری کی معلومات دینے پر بھاری انعام کا اعلان
  • شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے
  • امریکا نے القاعدہ کے دو رہنماؤں کی معلومات دینے پر بھاری انعام کا اعلان کر دیا
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالی تعاون دینے کا اعلان
  • پاکستان اور ایران پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر متفق
  • پاکستان اور ایران کا پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق