جہاز میں مسافر کی خطرناک حرکت،ٹرن وے کے دوران ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اٹلانٹا: امریکا میں ایک مسافر نے طیارہ رن وے کی طرف بڑھتے وقت اچانک ایمرجنسی دروازہ کھول دیا، جس کے باعث فلائٹ عملہ گھبرا گیا اور پائلٹ نے فوراً طیارے کو روک کر دوبارہ گیٹ پر واپس لانے کا فیصلہ کیا، واقعے کے فوراً بعد مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ جوہانسن وان ہیرٹم کے ایل ایم کی فلائٹ سے ایمسٹرڈیم جا رہا تھا، جیسے ہی طیارہ اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کی طرف بڑھ رہا تھا، ملزم نے اچانک ایمرجنسی ایگزٹ کھول دیا۔
ایئرپورٹ پولیس کے مطابق دروازہ کھلتے ہی عملے نے فوری کارروائی کی، طیارے کو روکا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کرلیا۔ عملے کو مسافر کے اقدام سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
وان ہیرٹم نے ابتدائی بیان میں کہا کہ اسے شک تھا کہ ایک مسافر کے پاس ہتھیار ہے، اسی خوف کی وجہ سے اس نے دروازہ کھول کر بھاگنے کی کوشش کی، حکام نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسافر کے پاس ہتھیار ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
افسران کے مطابق ملزم کے رویّے سے لگتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ یا ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے، جس کے باعث اس نے یہ خطرناک حرکت کی۔
مسافر کو حراست میں لینے کے بعد اس پر متعدد سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جن میں لاپرواہی، طیارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش اور فضائی سیکیورٹی میں مداخلتشامل ہیں۔
ایئرلائن نے مسافروں کو متبادل فلائٹس اور سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: گھر میں واردات کرتے پولیس اہلکار پکڑا گیا، شہریوں کا تشدد
لاہور (نیوزڈیسک)جی او آر ون میں ایک پولیس اہلکار گھر میں واردات کے دوران پکڑا گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق شہریوں نے کانسٹیبل کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، جس نے اس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا۔
ایف آئی آر میں پولیس نے لکھا ہے کہ واردات کے دوران ملزم پولیس اہلکار گھر والوں سے زیورات اور نقدی مانگتا رہا۔
لاہور پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔