اُردن : خطرناک ملزمان کیخلاف آپریشن میں روبوٹ کا استعمال
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عمان (انٹرنیشنل دیسک) اردن میں سیکورٹی فورسز نے رمثا کے علاقے میں کارروائیوںکے دوران روبوٹ کا استعمال کیا۔ یہ روبوٹ خطرناک ملزمان کے ساتھ ممکنہ جھڑپ کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کے لیے خطرات کم کرنے کے مقصد سے موقع کا معائنہ اور تلاشی لینے میں مدد کرتا رہا۔ اس روبوٹ کا نام پیرابوٹ ہے، جسے پیراماؤنٹ نامی دفاعی صنعت سے وابستہ گروپ نے تیار کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسے پہلی بار سوفکس نمائش میں پیش کیا گیا تھا۔ پیرابوٹ تقریباً 10 میٹر لمبا اور ایک ٹن وزنی ہے، جبکہ اسے جدید بکتر بند مواد سے محفوظ بنایا گیا ہے تاکہ گولیوں سے بچاؤ ممکن ہو۔اس میں تھرمَل کیمرے، اسلحہ و بارودی مواد کا پتا لگانے والے سینسرز اور لائیو ویڈیو فیڈ کے لیے کنٹرول روم سے براہِ راست رابطہ موجود ہے۔یہ روبوٹ ریموٹ کنٹرول سے ماہر ٹیموں کے ذریعے چلایا جاتا ہے اور بعض کاموں میں نیم خودکار طریقے سے بھی عمل کرتا ہے۔ بدھ کی صبح اردنی محکمہ امنِ عامہ نے اعلان کیا کہ ایک خصوصی فورس کی جانب سے لوا الرمثا’ میں کی گئی کارروائی کے دوران فکر تکفیری سے تعلق رکھنے والے 2مطلوب بھائیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔بیان کے مطابق دونوں مطلوب افراد نے مکان کے اندر اپنی والدہ کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرکے گرفتاری سے بچنے کی کوشش بھی کی تھی۔ روبوٹ کے استعمال نے اس کارروائی کے دوران اہلکاروں کی زندگیوں کو ممکنہ خطرات سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
لاہور: گھر میں واردات کرتا پولیس اہلکار پکڑا گیا
—فائل فوٹولاہور کے علاقے جی او آر ون میں ایک پولیس اہلکار گھر میں واردات کے دوران پکڑا گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق شہریوں نے کانسٹیبل کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، جس نے اس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیے لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیاپولیس نے بتایا ہے کہ درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا۔
ایف آئی آر میں پولیس نے لکھا ہے کہ واردات کے دوران ملزم پولیس اہلکار گھر والوں سے زیورات اور نقدی مانگتا رہا۔
لاہور پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔