ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالی تعاون دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صوبہ بلوچستان میں آبی ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔
اس رقم کو بلوچستان واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت استعمال کیا جائے گا، جس سے ضلع ژوب کے سیری توئی ڈیم کی فنڈنگ کی کمی پوری ہوگی اور ڈیم کی گنجائش میں اضافہ ممکن ہوگا۔
اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف ڈیم کی گنجائش بہتر ہوگی بلکہ سیلاب کے خطرات میں کمی آئے گی اور پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، یہ پروجیکٹ صوبے میں خشک سالی کے خدشات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ اے ڈی بی نے اس سے قبل اگست میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد بھی فراہم کی تھی۔ بینک کے صدر ماساٹو کانڈا نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اے ڈی بی بحران کے دوران پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی میں مدد کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اماراتی شہزادے کی رہائی کے لیے 5کروڑ ڈالر تاوان کی ادائیگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن کی رہائی کے بدلے 5 کروڑ ڈالر تاوان ادا کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تاوان کی یہ رقم مبینہ طور پر القاعدہ سے منسلک گروہ جماعت نصر الاسلام والمسلمین(جے این آئی ایم) کو ادا کی گئی،جس نے سونے کے کاروبار سے وابستہ شہزادے کے ساتھ ایک پاکستانی اور ایک ایرانی کو بھی یرغمال بنایاتھا۔ یہ گروہ مغربی افریقی ملک، مالی کی فوجی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ گروہ نے جون میں دھمکی دی تھی کہ وہ مالی میں قائم کسی بھی غیر ملکی کمپنی یا کارخانے پر حملہ کرے گا اور جو ادارہ حکومت کے ساتھ کاروبار کرے گا، اسے ان سے اجازت لینا ہو گی۔ یہ گروہ سینیگال اور آئیوری کوسٹ سے آنے والے تیل کے ٹینکرز جلا چکا ہے۔