اسلام آباد:

وفاقی حکومت بلوچستان کے لیے ایران سے بجلی کتنے روپے فی یونٹ میں خریدتی ہے؟ سینیٹ میں وضاحت سامنے آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ چیئرمین سینیٹ نے 356ویں اجلاس کے لیے پینل آف چیئرز کا اعلان کردیا۔ سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر عمر فاروق اور سینیٹر افنان اللہ کو پینل آف چیئرز نامزد کردیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں سوالات کے جوابات کا سلسلہ شروع ہوا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور کہا کہ مجھے دو منٹ کے لیے مائیک دیا جائے تاہم چیئرمین نے منع کردیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وقفہ سوالات کے دوران تقریر کے لیے وقت نہیں دیا جاسکتا، وقفہ سوالات کے بعد مجھے وقت دیا جائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے وفقہ سوالات کے بعد تقریر کا موقع دینے کی ہامی بھرلی۔

وقفہ سوالات پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ 16 اپریل 2025ء سے 30 ستمبر 2025ء کے دوران اضافی لیوی کے ذریعے کل 66.

13 ارب جمع کیے گئے، پیٹرولیم لیوی کی وصولی وفاقی مشترکہ فنڈ میں کی جاتی ہے، اس فنڈ کے اخراجات اور اس کی تقسیم کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کے دائر اختیار میں نہیں۔

ایران سے بجلی لینے کا ہدف 204 میگاواٹ مقرر ہے

ایران سے مکران ڈویژن کے لیے درآمد شدہ بجلی کی قیمت سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایوان میں جواب دیا کہ ایران سے زیادہ سے زیادہ بجلی درآمد کا ہدف 204 میگاواٹ مقرر ہے، ایران سے درآمد کردہ بجلی کے نرخ فی یونٹ 18 روپے ہیں۔

سینیٹر جان محمد نے کہا کہ یہ بجلی خریدنے کی قیمت بتا رہے ہیں ہمیں کتنے کی ملتی ہے یہ بتایا جائے۔ اس پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 18 روپے فی یونٹ بجلی قیمت خرید ہے اور یہاں جو نرخ مقرر ہیں ان پر ہی یہاں فروخت ہوتی ہے۔

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے مگر پاکستان میں صارفین پر اضافی بوجھ  ہے؟ ایوان میں کیے گئے اس سوال پر پٹرولیم ڈویژن نے جواب دیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر بالترتیب 7 اور 8 روپے اضافی لیوی سڑک کی تعمیر کیلئے عائد ہے، 
16 اپریل سے عائد لیوی کی مد میں صارفین سے 66 ارب 13 کروڑ وصول کیے گئے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے سڑک کی تعمیر کے لیے عائد لیوی کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں جس میں بتایا کہ وفاقی حکومت نے 16 اپریل 2025 کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد کیا، پیٹرول پر 8 روپے اور ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 7 روپے عائد ہے، 30 ستمبر 2025ء تک صارفین سے اضافی لیوی کی مد میں 66 ارب 13 کروڑ وصول کیے گئے، اضافی پیٹرولیم لیوی کی مد میں عائد رقم تاحال صارفین سے وصول کی جارہی ہے، فنڈ اخراجات یا منصوبوں کا دائرہ اختیار پیٹرولیم ڈویژن کے پاس نہیں ہے، سڑک کی تعمیر کے لیے عائد اضافی لیوی کے ذریعے 200 ارب روپے جمع کیے جائیں گے۔
 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اضافی لیوی سوالات کے نے کہا کہ ایران سے کیے گئے لیوی کی فی یونٹ کے لیے

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران