data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی نے ارکان نے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شدید اعتراض اٹھایا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واضح کیا جائے ملاقات کب ممکن ہوگی۔

جواب میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان عام قیدی نہیں بلکہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ سہولت یافتہ، یعنی وی آئی پی قیدی ہیں۔ ان کے مطابق عمران خان کو جیل میں 6 وسیع بیرکس دی گئی ہیں، جبکہ دیگر کسی بھی قیدی کو باورچی یا ورزش کے لیے مشینیں فراہم نہیں کی جاتیں، لیکن یہ سہولتیں عمران خان کو میسر ہیں۔

طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی تاثر پیدا کرنے کے لیے جیل کے باہر بیٹھ کر ڈراما رچاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے پاس کوئی کارکردگی دکھانے کو نہیں، اس لیے وہ جیل سے متعلق معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

طلال چوہدری کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس، عبوری حکم آگیا

الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عبوری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نے بار بار ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی، جواب دہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کیا گیا۔

جواب دہ کی کمیشن سے غیر حاضری کی کوئی ٹھوس وجہ بیان نہیں کی گئی، ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج ہیں، امیدوار کے نااہل ہونے کی سزا بھی شامل ہے۔

جواب دہ این اے 96 فیصل آباد سے کامیاب امیدوار ہیں، ان کا نوٹیفکیشن مزید احکامات تک جاری نہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، طلال چوہدری
  •  پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر اسعمال کررہی ہے، طلال چوہدری
  • بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں 6 بڑی بیرکس ہیں، طلال چوہدری
  • عمران خان وی آئی پی قیدی ہیں جنہیں دیسی مرغ کا سالن اور ایکسرسائز مشین میسر ہے، طلال چوہدری
  • عمران خان  پاکستانی تاریخ کے سب سے  وی آئی پی قیدی ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
  • طلال چوہدری کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس، عبوری حکم آگیا
  • قیدی  نمبر  804کے نام  سے  کب تک  پیٹ  بھرے  : لوگوں  نے ترقی  یافتہ  پنجاب  کو ووٹ  دیا ‘ ہر ی  پور  میں  ن  لیگ  نے گھر  میں گھس  کر مارا : مریم  نواز 
  • الیکشن میں پی ٹی آئی سامنے نہیں آئی مگر چھپ کرپورا مقابلہ کیا، طلال چوہدری
  • میرے خلاف شکایت کنندہ پی ٹی آئی والے نکلیں گے، طلال چوہدری