سہ ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کے خلاف سری لنکا کے 93 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی20 ٹرائی سیریز کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ قومی ٹیم 3 مسلسل کامیابیوں کے بعد پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جیت کے بغیر ان کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوسکتا ہے۔
سری لنکا نے اب تک 10 اوورز میں 93 رنز بنائے ہیں اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان نے اہم فاسٹ بولرز کو آرام دیافائنل میں رسائی یقینی ہونے کے بعد پاکستان نے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو بدستور آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محمد وسیم اور سلمان مرزا کو مزید مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ اس میچ کو ورلڈ کپ سے قبل کمبی نیشنز بہتر بنانے اور نئے ٹیلنٹ کا اعتماد بڑھانے کا بہترین موقع قرار دے رہی ہے۔
سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک سری لنکا میچ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 مقابلہ سہ فریقی ٹورنامنٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک سری لنکا میچ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 مقابلہ سہ فریقی ٹورنامنٹ سری لنکا
پڑھیں:
پاکستان سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا، اسٹار فاسٹ بولرکا کھیلنے سے انکار
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں ٹیم کے اہم فاسٹ بولر الزاری جوزف نے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے باوجود سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔
ابتدائی طور پرکرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسکواڈ کے اعلان کے وقت الزاری جوزف کی عدم دستیابی کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی گئی تھی، تاہم بعد ازاں ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر نے خود سلیکشن قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف حال ہی میں انجری سے صحت یاب ہو کر واپس آئے تھے اور انہیں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل بھی کیا گیا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ٹیم کا حصہ بننے سے معذرت کر لی۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ان کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے اور اس حوالے سے آئندہ فیصلہ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے حکام کریں گے۔
الزاری جوزف کی عدم دستیابی کے بعد پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی فاسٹ بولنگ لائن اپ کی ذمہ داری شمار جوزف، کیمار روچ، جیڈن سیلز، جسٹن گریوز اور کیمو پال پر ہوگی، جبکہ اسپن بولنگ کے شعبے میںجومیل واریکن، جوشوا بشپ اور ٹیم کے کپتان روسٹن چیز دستیاب ہوں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاپہلا ٹیسٹ ہفتہ سے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 اگست سے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے، جہاں دونوں فریق کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔