خواہش ہے بچے اداکارنہ بنیں، بنےتو بہت برا لگے گا، علی خان
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
کراچی (نیوزدیسک )مقبول اداکار علی خان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے بچے اداکار نہ بنیں اور اگر ان کے بچے اداکار بنے تو انہیں بہت ہی برا لگے گا۔
علی خان نے حال ہی میں ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے ہولی وڈ، بولی وڈ اور لولی وڈ میں کام کے فرق کے سوال پر بتایا کہ باقی فلم انڈسٹریز میں کام اور وقت پر توجہ دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوٹنگ شروع ہوتے ہوتے دوپہر کے دو بج جاتے ہیں اور جب اتنی تاخیر سے شوٹنگ شروع ہوگی تو کیا کام ہو سکے گا؟
ان کا کہنا تھا کہ ہولی وڈ میں ایسا نہیں ہوتا، وہاں ہر کوئی وقت پر شوٹنگ سیٹ پر پہنچتا ہے اور پہلے سے ہی اپنے کردار کی تیاری کرکے آتا ہے۔
ان کے مطابق پاکستان میں نہ صرف اداکار بلکہ اکثر ہدایت کار بھی مناظر کے ڈائلاگ نہیں پڑھ کر آتے، جس وجہ سے بار بار ری ٹیکس ہوتے ہیں اور وقت ضائع ہوتا ہے۔
علی خان کا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر کسی اداکار کو اپنے ڈائلاگ یاد نہیں ہوتے تو کوئی دوسرا شخص ان کے ڈائلاگ بول رہا ہوتا ہے، پھر اداکار اس شخص کی نقل کرتا ہے۔
معروف اداکار کے مطابق ہولی وڈ میں ایسا نہیں ہوتا، وہاں ایک روز پہلے ہی اداکاروں کو اپنے کام کی فہرست دے دی جاتی ہے کہ کل آکر انہوں نے یہ کام کرنے ہیں۔
اسی طرح انہوں نے بتایا کہ ہولی وڈ اور بولی وڈ میں کام کرنے کا جذبہ ہوتا ہے، وہاں جتنا سینئر اور بڑا اداکار ہوتا ہے، وہ اتنی ہی زیادہ محنت کرتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے بچے شوبز میں نہ آئیں۔
علی خان نے وضاحت کی کہ وہ بچوں کو اچھی انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے ہی اتنی ہی محنت کر رہے ہیں۔
اداکار کے مطابق وہ اس لیے محنت کر رہے ہیں تا کہ ان کے بچے اداکار نہ بنیں، وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اداکاری میں نہ آئیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اگر ان کے بچے اداکاری میں آئے تو انہیں بہت برا لگے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے وکالت کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ وکیل ہی بنیں جب کہ ان کی بیٹی کو کچھ اداکاری کا شوق ہے لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ بیٹی کو شعبہ تعلیم میں کام کرنے کے لیے راضی کریں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’وہ بہت ڈر گئی تھی‘ : فیروز خان نے علیزے سے علیحدگی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی
اداکار فیروز خان نے پہلے بار اپنی اور علیزے سلطان کی علیحدگی اور اس کی وجہ سے متعلق بات کی ہے۔
حال ہی میں فیروز خان نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے سابق اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان ہونے والی باتوں کے بارے میں بات کی۔
فیروز خان نے بتایا کہ ’یہ کہانی بہت سادہ ہے، ایک لڑکی اور لڑکے میں تعلق تھا جس مں اچھے اور برے دن آتے ہیں پھر ہم دونوں کیلیے ایک دن بہت بُرا آیا‘۔
انہوں نے بتایا کہ جو بھی ہوا اُس کے بعد علیزے ڈر گئی تھی اور مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میں ایسا لڑکا نہیں ہوں، نہ کسی عورت سے نفرت کرتا ہوں اور نہ ہی کسی ایسے مرد کو پسند کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اُسے عزت دی اور کبھی کسی بھی قسم کی طاقت کا استعمال نہیں کیا، اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر خاموشی تو ترجیح دی۔
فیروز خان نے مزید کہا کہ خاموشی نے انہیں مضبوط کیا۔ اداکار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی لوگوں نے مجھ سے کہا کہ اگر وہ میری جگہ ہوتے تو ختم ہوجاتے کیونکہ بہت زیادہ مشکلات کا سامنا تھا۔
واضح رہے کہ علیزے سلطان نے گھریلو تشدد کا انکشاف کرتے ہوئے 2022 میں فیروز خان سے راہیں جدا کی تھیں جس کے بعد اداکار نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب خان سے دوسری شادی کی۔
TagsShowbiz News Urdu