بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کو داماد کے طور پر دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
چند ماہ قبل ہدایتکار کرن جوہر نے اداکارہ ایشا دیول سے ایک انٹرویو میں پوچھا کہ کیا ان کی والدہ نے واقعی ابھیشیک بچن کا نام ان کے لیے تجویز کیا تھا اور آپ نے کیا جواب دیا؟
ایشا دیول نے بتایا کہ ان کی والدہ بہت پیار کرنے والی ہیں اور اس وقت سب سے اہل بیچلر کے طور پر ابھیشیک بچن کا نام سامنے آیا۔ والدہ چاہتی تھیں کہ وہ کسی اچھے انسان سے شادی کریں اور انہیں ابھیشیک بہترین لگے، لیکن میں نے انہیں بتایا کہ میں ابھیشیک سے شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میرے لیے وہ بڑے بھائی کی طرح ہیں۔
کرن جوہر نے یہ بھی پوچھا کہ کیا والدہ نے شادی کے لیے وویک اوبرائے کا نام بھی تجویز کیا تھا؟ اس پر ایشا نے صاف انکار کیا اور کہا کہ ماں بہت سوچ سکتی ہیں، لیکن وویک میری پسند کے مطابق نہیں تھے۔
واضح رہے کہ ایشا دیول نے 2012 میں بھرت تختانی سے شادی کی، اور جوڑے کے ہاں 2017 اور 2019 میں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔ بعد ازاں 2024 میں شادی کے 12 سال بعد یہ جوڑا علیحدہ ہو گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ابھیشیک بچن ایشا دیول

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی