پشاور: خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
پشاور میں خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
پولیس کے مطابق اہم مقامات کی سیکیورٹی کو ازسرنو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریڈ زون کے اہم انٹری پوائنٹس اور شاہراہوں پر ناکہ بندیوں کا دورانیہ بڑھادیا گیا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ریڈ زون کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
علاوہ ازیں پولیس لائنز میں نئی سیکیورٹی ایس او پیز جاری کردی گئیں، بکتر بند گاڑی اور اسنائپر بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی موٹرسائیکل چوری کی نکلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 24 نومبر کو ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی اور خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے استعمال کی جانے والی موٹرسائیکل چوری کی گئی تھی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ موٹرسائیکل راولپنڈی سے چوری کی گئی تھی اور اس کی چوری کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں درج تھی۔ پولیس کی جانب سے حملے کے حوالے سے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس حملے میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور 10 دیگر افراد زخمی ہوئے تھے، جبکہ حملہ آوروں میں سے 3 دہشتگرد مارے گئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات سامنے آنے پر کارروائی کی جائے گی تاکہ اس طرح کے حملوں کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔