سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

یہ سیریز کا آخری گروپ میچ ہے اور فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کو یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔

اسکواڈ:

پاکستان: سلمان علی آغا ( کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان ، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا۔

سری لنکا: داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کامل مشارا، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، جینتھ لیانگے، پون رتنائیکے،ونندو ہسارنگا، دشمانتا چمیرا، مہیش ٹھیکشانا، ایشان ملنگا

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سری لنکا

پڑھیں:

ٹرائی نیشن سیریز ،سری لنکا نے پاکستان کو 185 رنز کا ہدف دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی : سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔ کامل مشارا 76 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ کوشل مینڈس نے 40 رنز بنائے۔ داسن شناکا 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ محمد وسیم جونیئر اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کیں۔ نسیم شاہ اور عثمان طارق کی جگہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ دوسری جانب سری لنکا نے اپنی فاتح ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

یہ میچ سری لنکا کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر سری لنکا آج کامیابی حاصل کرتا ہے تو 29 نومبر کو پاکستان کے خلاف فیصلہ کن فائنل کھیلے گا، بصورت دیگر ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • ٹرائی نیشن سیریز ،سری لنکا نے پاکستان کو 185 رنز کا ہدف دے دیا
  • ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لئے 185رنز کا ہدف
  • سہ ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کے خلاف سری لنکا کے 93 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ
  • پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • سہ ملکی سیریز: آج کا میچ سری لنکا کی قسمت کا فیصلہ کرے گا—فائنل یا واپسی؟
  • سہ ملکی سیریز: فائنل میں رسائی یا گھر واپسی، سری لنکا کیلیے فیصلہ کن مقابلہ
  • سہہ ملکی کرکٹ سیریز، سری لنکا نے زمبابوے کو شکست دے دی
  • سہ ملکی سیریز، زمبابوے کا ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • سلمان آغا نے ڈریوڈ، محمد یوسف اور دھونی کا ریکارڈ پاش پاش کردیا