پاکستان ریلوے کا مال گاڑیوں میں ٹریکنگ ڈیوائس لگانے کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان ریلوے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مال گاڑیوں کی ٹریکنگ کا منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس منصوبے میں دیگر ادارے بھی پاکستان ریلوے کی معاونت کریں گے۔ ٹریکنگ کا منصوبہ اس سال دسمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
مال گاڑیوں کو ٹریک کرنے کے لیے ان میں ٹریکنگ ڈیوائس لگائی جائے گی جس سے مال گاڑی کی لوکیشن اور صورتحال کو ٹریک کیا جا سکے گا، مال گاڑی میں کسی خرابی یا اسے شیڈ میں شفٹ کرنے کی صورت میں ریلوے حکام کو اس کا علم ہوجائے گا۔
منصوبہ کراچی سے شروع ہوگا جس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔ پاکستان ریلوے کے پاس اس وقت دو ہزار کے قریب مال گاڑیاں موجود ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے
پڑھیں:
محکمہ قانون نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا۔
قیصر کھوکھر : محکمہ قانون نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا۔
محکمہ قانون کی جانب سےجاری کردہ آرڈیننس کے مطابق تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار اورکار کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار ، تھری ویلر کو 3 ہزاراورکار کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا ۔
دوہزار سی سی کی گاڑیوں کو سگنل کی خلاف ورزی پر 10 ہزاراوردوہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ اداکرناہوگا۔
اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار، دو ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزاراور2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ٹرالر کو اوورلوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے ،تھری ویلر گاڑی کو 3 ہزار ،بڑی گاڑی کو8 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا جبکہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
Ansa Awais Content Writer