Jasarat News:
2025-11-27@15:11:39 GMT

کافی کا استعمال عمر بڑھانے میں معاون ہو سکتا ہے: تحقیق

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایک حالیہ سائنسی تحقیق میں دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے کہ کافی کے معتدل استعمال سے انسانی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

 تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلیک کافی یا کم چینی اور سیر شدہ چکنائی کے ساتھ کافی قبل از وقت موت کے خطرات کو کم کر سکتی ہے۔ جب لوگ زیادہ چینی یا کریم کے ساتھ کافی پیتے ہیں تو اس کے صحت کے فوائد ختم ہوجاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ کافی پیتے ہیں، وہ غیر پینے والوں کے مقابلے میں تقریباً پانچ سال طویل زندگی گزار سکتے ہیں، مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ دن میں چار کپ تک کافی پینا ٹیلو میئرز کی لمبائی بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ٹیلو میئرز کروموسومز کے سرے محفوظ رکھنے والے ایسے ساختی اجزاء ہیں جو خلیوں کی تقسیم اور عمومی عمر کے تعین میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

خلیاتی سطح پر ٹیلو میئرز کی کمی اکثر عمر سے متعلقہ بیماریوں جیسے دل کی بیماری، ذیابیطس اور کچھ کینسر کی علامات کے ساتھ جوڑی جاتی ہے، جبکہ ان کی لمبائی بڑھنے کو خلیاتی جوانی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ چار کپ روزانہ (جو تقریباً 400 ملی گرام کیفین کے برابر ہے) سے زیادہ کافی پینے کا کوئی اضافی فائدہ نہیں ہوتا، یعنی اعتدال ہی صحت کے لیے مؤثر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کم کرنے والے مرکبات ہی ٹیلو میئرز کی لمبائی بڑھانے اور حیاتیاتی عمر کے بڑھنے کی رفتار کو سست کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ کیفین بذاتِ خود اس عمل میں اہم نہیں۔

یہ تحقیق کافی کے صحت پر مثبت اثرات کے حوالے سے مزید شواہد فراہم کرتی ہے اور اعتدال میں کافی پینے کو عمر طویل کرنے اور خلیاتی صحت بہتر بنانے کے لیے مفید قرار دیتی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251126-08-21
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات سیکورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، برمی مسلمانوں کے لیگل اسٹیٹس کے دیرینہ مسئلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ نے اس معاملے کے حل کیلیے پاکستانی وزیر داخلہ کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا، انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔ فریقین نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کیلئے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق کیا، جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کا ورکنگ گروپ آئندہ ماہ اجلاس منعقد کرے گا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس کے استعمال میں شفافیت بڑھانے کا مطالبہ
  • اسکرین ٹائم کے بچوں کی صحت پر حیران کن مثبت اثرات سامنے آگئے، نئی تحقیق
  • بیرونی سرمایہ کاری سے پہلے خود ملک میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی: ہارون اختر
  • ایک نئی تحقیق نے نوجوان نسل کو والدین کے لعن طعن سے بچالیا
  • سندھ نے 30 سال میں کافی ترقی کرلی، لوگ ملک سے باہر نہ جائیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ نے 30 سال میں کافی ترقی کرلی، لوگ ملک سے باہر نہ جائیں، مراد علی شاہ
  • محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ، تحقیقات میں کافی پیش رفت ہوچکی، آئی جی
  • معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کا میمن دیھ تھانو میں ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ