کورٹنی واش کی کوچنگ نے ٹیم کی کارکردگی کو نکھارا،افغان کرکٹر محمد شہزاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
کورٹنی واش کی کوچنگ نے ٹیم کی کارکردگی کو نکھارا،افغان کرکٹر محمد شہزاد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز
ابوظہبی : ابوظہبی ٹی 10لیگ میں رائل چیمپس مشکلات کے باوجود اپنے سفر کو مثبت انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیںاور تجربہ کار افغان اسٹار محمد شہزاد کے مطابق ایک مضبوط فرنچائز کی بنیاد رکھنے میں وقت، محنت اور مستقل مزاجی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
محمد شہزاد نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بولر اور ٹیم کے ہیڈ کوچ کورٹنی واش کے کردار کو ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کاغذ پر بھی ہماری ٹیم اچھی ہے اور گراؤنڈ میں بھی۔ ہماری محنت وہی ہے۔ ہمارے کوچ اور کپتان ہر وقت ہمیں موٹیویٹ کرتے ہیں۔شہزاد کے مطابق ٹیم میٹنگز میں کوچ غلطیوں کی نشاندہی اس انداز میں کرتے ہیں کہ کھلاڑیوں کا حوصلہ برقرار رہے۔وہ چھوٹی غلطیوں پر توجہ دیتے ہیں کہ اگر یہ نہ ہوتی تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ مقصد صرف مورال بلند رکھنا ہوتا ہے، باقی نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں۔
شہزاد کا کہنا تھا کہ رائل چیمپس ایک نئی فرنچائز ہے اور اس کو مستحکم ہونے میں وقت لگے گا۔یہ نئی ٹیم ہے، بہتر ہونے میں وقت لگے گا لیکن ہر سال بہتری آئے گی۔ مینجمنٹ اچھی ہے، ٹیم کی ہر ضرورت پوری کی جاتی ہے۔
ٹیم میں شکیب الحسن، جیسن رائے، ایرون جونز اور ایسرو اُدانا جیسے انٹرنیشنل اسٹارز کی موجودگی کو بھی انہوں نے فرنچائز کا مضبوط پہلو قرار دیا۔ تمام کھلاڑی مختلف ملکوں سے ہیں، ہم سب اکٹھے بیٹھتے ہیں، بات کرتے ہیں، ماحول بہت اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میچز کے درمیان ہمارے پاس 18 سے 20 گھنٹے ہوتے ہیں۔ ہم سوئمنگ، فزیو اور ہلکی ورزش سے ریکور کرتے ہیں اور اگلے میچ کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی آئینی عدالت میں 27ویں ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا،کالعدم قرار دینے کا مطالبہ پاکستان ٹیم آئندہ سال جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی آئی ایل ٹی20: شعیب ملک پہلی بار کمنٹری باکس میں،وسیم اکرم، وقار یونس بھی پینل کا حصہ ابوطہبی ٹی 10:کولن منرو کی شاندار 77 رنز کی اننگز، واریئرز کی بُلز پر 35 رنز سے فتح سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے اپنی فٹنس اور کارکردگی کا راز بتا دیا ابوظہبی ٹی10 میں لٹل وسیم اکرم نے دھوم مچا دی، اجمان ٹائٹنز نے رائل چیمپس کو سات وکٹوں سے شکست دے دی اجمان ٹائٹنز کی شاندار فتح ، پِیوش چاولہ کا دھواں دار اسپیل، وسٹا رائیڈرز 34 رنز سے شکستCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔