امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے شہر کے مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے ناکہ جات پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی جامع چیکنگ یقینی بنانے اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور مؤثر چیکنگ کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
قاضی علی رضا نے بتایا کہ ناکہ جات پر اضافی نفری اور موبائل یونٹس تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ سیکیورٹی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہر کے امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور امن و امان کے تسلسل کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news علی رضا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: علی رضا ایس ایس پی
پڑھیں:
اداروں، شہریوں کیخلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں، طارق فضل چوہدری
فائل فوٹووفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں اور شہریوں کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اللّٰہ تعالی کے فضل و کرم سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کلین سوئپ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی کا سہرا نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو جاتا ہے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ چیلنجنگ سیٹ ہری پور کی تھی، عمر ایوب ایک پرانی سیاسی شخصیت ہیں، ان کا مضبوط سیاسی گھرانہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے ہری پور میں جلسہ کیا تو کھلے عام دھمکیاں دیں، افسوس کی بات ہے سہیل آفریدی تقسیم کی بات کر رہے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 15 سال سے تحریک انصاف صوبے پر حکومت کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے صرف نفرت، گالم گلوچ اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے اداروں یا شہریوں کے خلاف بندوق اٹھائی ہے ان سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ہمارے شہریوں کا اور ہمارے جوانوں کا خون بہائیں اور ہم آپ کے ساتھ تجارت کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت طالبان رجیم کو ایک پراکسی کی طرح استعمال کررہا ہے، افغانستان کے جھوٹے پروپیگنڈے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے جب بھی کوئی کارروائی کی وہ اپنے دفاع میں کی ہے اور اسے اون کیا۔