Nawaiwaqt:
2026-07-24@06:44:27 GMT

یکم دسمبر سے اسکول صبح کتنے بجے کھلیں گے

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

یکم دسمبر سے اسکول صبح کتنے بجے کھلیں گے

اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا. نیا شیڈول یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ نئے اوقات کار یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوں۔نئے اوقات کار کے تحت سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے 1:15 بجے تک کھلے رہیں گے۔ڈبل شفٹ اسکول صبح کی شفٹ صبح 8:15 بجے سے 1:15 بجے تک ہو گی، جبکہ ایوننگ شفٹ 1:15 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔تمام اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے اوقات کار کے مطابق انتظامات یقینی بنائیں.

تاکہ طلبا و اساتذہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نئے اوقات کار اسکول صبح بجے تک

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری