Jang News:
2026-07-24@03:08:20 GMT

سہیل آفریدی کا گورکھپور ناکے پر ایس ایچ او سے مکالمہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

سہیل آفریدی کا گورکھپور ناکے پر ایس ایچ او سے مکالمہ

وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی—فائل فوٹو

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا گورکھپور ناکے پر موجود ایس ایچ او سے مکالمہ ہوا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ایس ایچ او سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں ایک صوبے کے ساڑھے 4 کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں۔

عوام کے ٹیکس کے پیسے سے فلیٹ اور جزیرے خریدے جارہے ہیں، سہیل آفریدی

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد کو القادر یونیورسٹی قائم کرنے پر بلاجواز قید کیا ہوا ہے، نوجوانوں اور ہم سب نے ملکر کرپشن کا حساب لینا ہے۔

انہوں نے ایس ایچ او سے سوال کیا کہ 8ویں مرتبہ میں آیا ہوں، مجھے بانیٔ پی ٹی آئی سے کیوں نہیں ملنے دیا جا رہا۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے یہ بھی پوچھا کہ کون ہے اندر، سپرنٹنڈنٹ ہے یا کوئی اور؟ ملاقات کروائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایس ایچ او سے سہیل ا فریدی

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ