چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ،جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ،جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے بورڈ کے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا کے ہمراہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کے مختلف سیکشنز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر ، ڈائریکٹر روڈز سمیت کنسلٹنٹس نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہین چوک منصوبے کے 48 گرڈرز لانچنگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ گردڈرز لانچنگ کا کام بھی جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ اسی طرح منصوبے میں شامل ریمپ ون کا 85 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے میں شامل ریمپ ٹو کا تعمیراتی کام 30 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ شاہین چوک منصوبے سے ملحقہ نالوں کے پلوں کی تعمیر اور دیواروں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کے ابتک تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں پر دن رات کام جاری رکھ کر ٹائم لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کی بیوٹیفکیشن کیلئے دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ، ڈیجیٹل بورڈز اور ایل ای ڈی لائٹس پر کام کے جلد آغاز کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایت دی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی راندھاوا نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ اسلام آباد میں ٹریفک کے دباو میں کمی، ایندھن اور وقت کی بچت کے حوالے سے کافی مدد گار ثابت ہوگا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے گردونواح کے تعلیمی اداروں کے طلبا اور عام مسافروں کو سگنل فری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ریزیڈنٹ انجینئرز منصوبے پر جاری تمام تعمیراتی سرگرمیوں کی موثر نگرانی کے زریعے اعلی معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735ارب روپے اضافے سے 23سو ارب ہونے کا خدشہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735ارب روپے اضافے سے 23سو ارب ہونے کا خدشہ دنیا تیزی سے تبدیل، مسلح افواج کو مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا، جنرل ساحر شمشاد وائٹ ہاؤس میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا افغان شہری کون ہے؟ تازہ انکشافات سامنے آگئے اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سنٹروں کے نام پر فحاشی،21 خواتین،19 مرد گرفتار ہم نے ڈکٹیٹرشپ کے دوران آنکھ کھولی، اب تو ججز بھی نہیں رہے، جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس شہباز شریف بھی غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدرٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شاہین چوک انڈر پاس منصوبے تعمیراتی سرگرمیوں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد کا ائیر ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ، الوداعی پریڈ کاسلیوٹ، ائیرچیف کاخراجِ تحسین
سٹی42: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنی الوداعی ملاقاتوں کے دوران آج ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔ ائیر ہیڈکوارٹرز میں جنرل ساحِر شمشاد کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں ائیر فورس کے چاق و چابند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساہر شمشاد مرزا کا خیر مقدم کیا
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
پاک فضائیہ کے دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور جنرل شمشاد نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
ائیر چیف مارشل ل ظہیر احمد بابر سدھو نے الوداعی ملاقات میں اپنے سینئیر جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
ایئر چیف نے مسلح افواج میں باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کردار کو سراہا ۔
ایئر چیف نے قومی دفاع کے لیے جنرل صاحب شمشاد مرزا کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔
ایر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔