چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ پارٹی نے مذاکرات میں بھرپور کوشش کی، لیکن کوئی ٹھوس نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔
پشاور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب مذاکرات کا اختیار عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو سونپا ہے، اور اگر وہ مجھ سے مشورہ مانگیں تو میں ضرور دوں گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس قائم ہے اور تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا زیرک سیاستدان ہیں، انہیں شامل کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ ہمارے پاس نہیں آئے۔ “ہو سکتا ہے مستقبل میں شامل ہوں، لیکن ہم کوشش جاری رکھیں گے۔”
چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ پارٹی 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کے مخالف ہے اور ایک آزاد عدلیہ چاہتی ہے۔ انہوں نے عمران خان کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 16 جنوری کو ان کی آخری سزا ہوئی، اور جوڈیشل پالیسی کے مطابق فیصلہ 35 دن میں ہونا چاہیے تھا، لیکن اب 10 ماہ سے زیادہ ہو گئے ہیں اور کیس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان مزید سیاسی درجہ حرارت کا متحمل نہیں ہوسکتا؛ بیرسٹر گوہر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک مزید سیاسی درجہ حرارت کا متحمل نہیں ہوسکتا،

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے لوگ تلواریں نیام سے نکال کر کھڑے ہوجائیں تو قوم اور جمہوریت کا نقصان ہوتاہے۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا صبروتحمل سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں ضروری قرار دے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے 25 کروڑعوام ایوان اور خاص لوگوں کو دیکھ رہے ہیںکہ کوئی بہتری کی پیداہو۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ہم نے کبھی مذاکرات رد نہیں کیے، غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، بیرسٹر گوہر
  • ہمیں سرٹیفیکٹ نہیں دیا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر پابندی کیسے لگائی(چیئرمین تحریک انصاف)
  • ہمارا ہمیشہ سے موقف ہے مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے، بیرسٹر گوہر
  • مضبوط فوج مضبوط پاکستان کی ضامن، پی ٹی آئی نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان مزید سیاسی درجہ حرارت کا متحمل نہیں ہوسکتا؛ بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی کبھی مائنس نہیں ہو سکتے، بیرسٹر گوہر
  • بیرسٹر گوہر چیئرمین تسلیم نہ ہوئے، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا
  • گورنر راج کی کوشش ہوئی تو خیبر پختونخوا کے ہر چوک میں عوام کھڑے ہوں گے، محمود خان اچکزئی
  • الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کی چیئرمین پی ٹی آئی کی حیثیت تسلیم کرنے سے انکارر
  • آپ چیئرمین نہ 7 سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم: الیکشن کمشن، گوہر کو خط