نیا چیئرمین پیمرا کون ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت نے 20 امیدواروں کی فہرست تیار کرلی ہے۔ ان تمام امیدواروں کے انٹرویوز آج متوقع ہیں۔صحافی زاہد گشکوری کے مطابق اس عہدے کے لیے ابتدا میں 50 نام زیرِ غور تھے .لیکن تفصیلی جانچ کے بعد فہرست کو محدود کرتے ہوئے 20 امیدواروں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔شارٹ لسٹ میں شامل نمایاں ناموں میں عنبرین جان، بریگیڈیئر انوار احمد، ڈاکٹر حامد خان، عبدالحفیظ شیخ، سردار عرفان اشرف، عمران غزنوی، نوید اسلام، عمر جاوید، متین حیدر اور غضنفر ہاشمی شامل ہیں۔پیمرا کے موجودہ چیئرمین محمد سلیم بیگ 2018 میں اس عہدے پر تعینات کیے گئے تھے۔ وہ انفارمیشن سروس کے سینئر افسر رہے ہیں اور اس سے پہلے ریڈیو پاکستان کے ڈی جی اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
دوسری جانب، چند روز قبل وفاقی حکومت نے وزارت اطلاعات و نشریات میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے گریڈ 21 کے افسر اشفاق احمد خلیل کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات تعینات کیا ہے۔ ان کی تقرری وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفائی کی۔ انہیں سول سرونٹس ایکٹ کی شق 10 کے تحت ڈیپوٹیشن پر ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اشفاق احمد خلیل اس سے پہلے وزارت اطلاعات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ پی آئی ڈی پشاور کے ڈی جی اور پاکستان سفارتخانہ ٹوکیو میں پریس قونصلر بھی رہ چکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر
نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔
ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟
ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔
کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟
حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔
دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔