کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی مختلف مقدمات میں گرفتاری کے معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی۔
جج نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں، ان کے خلاف 3 سے زائد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی
پڑھیں:
پنجاب کے بلدیاتی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کا 7 دسمبر کو صوبہ گیر احتجاج کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کو سیاہ قانون قرار دیتے ہوئے 7 دسمبر کو صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے, اس دن ہونے والے احتجاج کے ساتھ،بدل دو نظام تحریک،کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا، جو ملک گیر پرامن مزاحمتی مہم کی شکل اختیار کرے گی۔
منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی نے فارم 47 کے ذریعے جو مقامی حکومتوں کا قانون منظور کیا ہے وہ عوامی نمائندگی کے بنیادی حق کو سلب کرتا ہے، اس نظام میں اختیارات منتخب نمائندوں کے بجائے افسر شاہی کو دے دیے گئے ہیں، جبکہ غیرجماعتی الیکشن کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے،شریف خاندان صوبے پر اپنی گرفت مضبوط رکھنے کے لیے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے گریزاں ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرے گی جبکہ تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے،بدل دو نظام تحریک کے تحت عوامی ریفرنڈم، دستخطی مہم، دھرنے اور اسمبلیوں کے گھیراؤ سمیت تمام پرامن ذرائع اختیار کیے جائیں گے، جماعت اسلامی کرپشن، مہنگائی، امریکی و آئی ایم ایف کی غلامی، تعلیمی بحران، امن و امان کے بگاڑ اور غزہ کی صورتحال پر حکومتی خاموشی کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتی رہے گی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اجتماع عام کی حالیہ کامیابی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں افراد نے مینار پاکستان پر جمع ہوکر فرسودہ و ظالمانہ نظام کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا، عالمی وفود کی شرکت نے بھی ثابت کیا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی، منظم اور عالمی ویژن رکھنے والی جماعت ہے۔
صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کو آزادی اظہار پر حملہ قرار دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی آئین کے مطابق پرامن احتجاج کا حق رکھتی ہے،نواز شریف اور ان کا خاندان ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی سے اقتدار میں آیا، حتیٰ کہ گزشتہ انتخابات میں 70 ہزار ووٹ بھی مقتدر حلقوں کی مدد سے دیے گئے۔