نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا اجتماع عام سے واپسی پر کارکنان کو الوداع کرنے کے موقع پر گروپ فوٹو
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سیف اللہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قوم جماعت اسلامی کے ساتھ ہے‘منزل دور نہیں‘ لیاقت بلوچ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (صباح نیوز) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قوم جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑی ہوچکی ہے اور اب منزل دور نہیں۔ان کے بقول جماعت اسلامی اب صرف جدوجہد نہیں بلکہ منزل پر پہنچا کر دم لے گی۔لاہور میں مینارِ پاکستان کے سائے تلے جماعت اسلامی کے تاریخی اجتماع عام کے تیسرے روز ‘‘ملکی منظرنامہ اور حل‘‘ کے موضوع پر منعقدہ خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہپاکستان کے عوام کو دہائیوں سے جھوٹے وعدوں، کھوکھلے نعروں اور سبز باغ دکھا کر ہمیشہ دھوکا دیا گیا، ہر دورِ حکومت میں عوام کی امیدوں کا بے دردی سے استحصال کیا گیا، مگر اب قوم مزید فریب اور آزمائش برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی جرات مند قیادت میں ملک میں حقیقی اسلامی انقلاب کا راستہ ہموار کر رہی ہے۔ دیانت دار، پر عزم اور شفاف قیادت ہی عوام کو منزل تک پہنچا سکتی ہے اور اب پاکستان کو ایک نئے معاشی، سماجی اور سیاسی راستے کی ضرورت ہے جو صرف جماعت اسلامی ہی فراہم کرسکتی ہے- انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو ملک بھر سے بے پناہ عوامی اعتماد حاصل ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو تقسیم کرنے والے ہر طرح کے لسانی، صوبائی اور علاقائی تعصبات سے بالاتر ہو کر ‘‘بدل دو نظام’’ کی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے، پاکستان کو کرپشن، بدامنی، بے روزگاری، مہنگائی اور سیاسی عدم استحکام کے چنگل سے نکالنے کا واحد راستہ قرآن و سنت کے عادلانہ نظام کو نافذ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مینارِ پاکستان کے سائے میں لاکھوں افراد کا یہ اجتماع ثابت کر رہا ہے کہ قوم بیدار ہوچکی ہے، عوام اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے متحد ہیں اور اب پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک جدید، خوشحال اور انصاف پر مبنی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا وقت آگیا ہے، یہ اجتماع صرف ایک اجتماع نہیں بلکہ ایک نئی قومی جدوجہد کی شروعات ہے اور یہی جذبات یہاں ہر سمت امڈتے ہوئے نظر آتے ہیں-لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار نہیں بلکہ خدمت، شفافیت اور عدل کے نظام کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے۔